Breaking News
Home / شوبز / محنت سے کامیابی کا سفر لمبا ہوتا ہے مگر انسان کی عزت ضرور محفوظ رہتی ہے ‘ ہما علی

محنت سے کامیابی کا سفر لمبا ہوتا ہے مگر انسان کی عزت ضرور محفوظ رہتی ہے ‘ ہما علی

محنت سے کامیابی کا سفر لمبا ہوتا ہے مگر انسان کی عزت ضرور محفوظ رہتی ہے ‘ ہما علی

میں کبھی شہرت کے لئے شارٹ کٹ راستہ استعمال کرنے کی قائل نہیں رہی ‘ اداکارہ کی خصوصی گفتگو

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) فلم ، ٹی وی اور اسٹیج کی خوبرو اداکارہ ہما علی نے کہا ہے کہ شوبز کی دنیا میں سنجیدگی سے کام کر کے نام کمانا مشکل ہے اور اب آئٹم سونگ کا رواج پروان چڑھ رہا ہے.

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ والد ممتاز ملک کا تعلق فلم انڈسٹری سے تھا مگر انہوں نے کبھی بھی میرے لئے سفارش نہیں کی البتہ کامیابیوں کے جس سفر کی جانب گامزن ہوں اس میں میرے والدین کی خصوصی دعائیں شامل ہیں ۔

ہما علی نے کہا کہ والدین نے ہمیشہ اس بات کی تلقین کی کہ صرف محنت سے اپنا نام بنانا ہے اور خدا کا شکر ہے کہ میں نے اس بات کو پلے باندھ لیا ۔مجھے لاہور کے تمام تھیٹروں میں پرفارم کرنے کا اعزاز حاصل ہے اور لوگ عزت و احترام دیتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میری ابتداءفلم سے ہوئی تھی اور بعد میں اسٹیج کی طرف آئی جہاں مجھے پرستاروں کی جانب سے بے پناہ محبت ملی ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں کبھی شہرت کے لئے شارٹ کٹ راستہ استعمال کرنے کی قائل نہیں رہی ،محنت سے سفر ضرور لمبا ہوتا ہے مگر اس میں انسان کی عزت ضرور محفوظ رہتی ہے ۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar