Breaking News
Home / دلچسپ و عجیب / محبت کی انوکھی داستان، 50 سال پہلے طلاق لینے والے جوڑے کی دوبارہ شادی

محبت کی انوکھی داستان، 50 سال پہلے طلاق لینے والے جوڑے کی دوبارہ شادی

ان کے 4 بچے ہیں تاہم 1975ء میں ذاتی وجوہات کی بنیاد پر انہوں نے طلاق لے لی تھی
پنسلوینیا(ڈیلی پاکستان آن لائن)کہتے ہیں پہلی محبت بھلائے نہیں بھولتی اور جہاں محبت ہو وہاں جھگڑے بھی ہوتے ہیں۔ایسا ہی کچھ امریکی جوڑے کے ساتھ بھی ہوا جو طلاق کے تقریباً 50 برس بعد پھر شادی کے بندھن میں بندھ گیا۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 1975ء میں طلاق لینے والے 89 سالہ فے گیبل اور 94 سالہ رابرٹ وینرچ ایک بار پھر رشتہ? ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔دوبارہ شادی کی تقریب میں فے گیبل کے 2 سوتیلے بیٹوں کے علاوہ اس جوڑے کے 14 پوتے پوتیوں، نواسے نواسیوں، 14 پڑ پوتے پڑ پوتیوں، پڑ نواسے اور پڑ نواسیوں اور 2 جڑواں سَپَڑ پوتے پوتیوں (پڑ پوتے کے بچوں) نے بھی شرکت کی۔اس جوڑے کی شادی امریکی ریاست پنسلوانیا کی لینکاسٹر کاؤنٹی کے علاقے ڈینور میں گزشتہ روز ہوئی۔اس سے قبل 1950ء کی دہائی میں اس جوڑے کی پہلی شادی ہوئی تھی۔ان کے 4 بچے ہیں تاہم 1975ء میں ذاتی وجوہات کی بنیاد پر انہوں نے طلاق لے لی تھی۔فے گیبل اور رابرٹ وینرچ کی چھوٹی بیٹی کیرول اسمتھ کا کہنا ہے کہ ان کے والد نے اپنے دوست کی بہن سے پسند کی شادی کی تھی اور شادی کے بعد کافی عرصہ ساتھ رہے اور ایک ساتھ بہت اچھا وقت گزارا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طلاق کے بعد فے گیبل اور رابرٹ وینرچ نے دوسری شادی کی اور کئی دہائیاں اپنے نئے جیون ساتھیوں کے ساتھ گزاریں لیکن اب دونوں کے شریکِ حیات دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں جس کے بعد انہوں نے ایک بار پھر شادی کے بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کیا اور گزشتہ روز ڈینور میں ان کی دوبارہ شادی کی یادگار تقریب منعقد ہوئی۔

User Rating: Be the first one !

About Faisal Mehmood

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar