ابوظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ عرب امارات میں اگلے دنوں میں موسم غیر مستحکم ہو سکتا ہے۔ امارات نیوز ایجنسی کے مطابق نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی نے کہا کہ موسم کی صورتحال میں یہ تبدیلی جنوب مشرق سے آنے والے کم دبا کے نظام کی وجہ سے ہوگی۔ہوائوں کے کم دبائو کا نظام مغرب سے آنے والے ایک اور نظام سے ملے گا، جس کے ساتھ سرد اور تیز ہوائیں بھی ہوں گی۔ اس کی وجہ سے ملک کے مختلف علاقوں میں بادل بننے اور بعض جگہوں پر بارش ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ ملک میں جزوی طور پر یا مکمل طور پر بادل چھائے رہیں گے۔خاص طور پر ساحلی علاقوں، جزیروں اور شمالی و مشرقی علاقوں میں بارش ہو سکتی ہے۔ہواں کے بارے میں کہا گیا ہے کہ شروع میں ہلکی اور معتدل جنوب مشرقی ہوائیں چلیں گی، جو بعد میں شمال مشرقی اور شمال مغربی ہواں میں بدل جائیں گی۔کبھی کبھی ہوا تیز ہو سکتی ہے، جس سے خشکی پر گرد اور ریت اڑنے کا امکان ہے۔سمندر کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ زیادہ تر وقت سمندر پرسکون یا معمولی لہروں کے ساتھ رہے گا، لیکن عربین گلف اور عمان سی کے علاقوں میں، جہاں زیادہ بادل ہوں گے، لہریں تیز ہو سکتی ہیں۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
