لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی عمر کے بارے میں چھپانے کے بجائے سالِ پیدائش بتا کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔ڈراما ”ہمسفر” اور فلم ”دی لیجنڈز آف مولا جٹ”کے سبب مشہور اداکارہ ماہرہ خان اپنی اداکاری کے علاوہ اعلی فیشن سینز اور دلچسپ باتوں کی وجہ سے بھی فینز کی ایک بڑی تعداد کو خود سے جوڑے ہوئے ہیں۔ماہرہ خان اکثر و بیشتر اپنے بچپن کے قصے سناتی ہیں جن میں کبھی انکی نادانی تو کبھی انکی ہوشیاری کی یادیں ہوتی ہیں۔ماہرہ خان نے حال ہی میں کراچی آرٹس کونسل میں جاری سترہویں اردو کانفرنس کے سیشن میں ہوں کراچی میں شرکت کی جہاں وہ اپنی نجی و پیشہ ورانہ زندگی کے حوالے سے بھی بات کرتی دکھیں۔جہاں اس ایونٹ میں ماہرہ خان کی باتوں کی متعدد ویڈیوز کلپس وائرل ہوئیں وہیں ایک اور ویڈیو بھی زیرِ گردش ہے جس میں وہ اپنی عمر کے بارے میں بات کرتی دکھیں۔ماہرہ خان نے کہا کہ میری پیدا ہوئی تھی کراچی میں، 21دسمبر 1984میں، اب آپ لگائیں اندازہ۔ماہرہ خان نے اس کے بعد اپنی عمر بتاتے ہوئے کہا کہ میں 39سال کی ہوچکی ہوں ماشا اللہ سے۔جہاں متعدد فینز ماہرہ خان کی جانب سے اپنی عمر نہ چھپانا پسند کیا جارہا ہے وہیں متعدد کا کہنا ہے کہ ماہرہ نے اپنی عمر چھوٹی کر کے بتائی ہے۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
