Breaking News
Home / پاکستان / مارکیٹس کے اوقات کار،شادی تقریبات کومحدودکرنے بارے مربوط پالیسی بنائی جائے ‘ لاہور ہائیکورٹ

مارکیٹس کے اوقات کار،شادی تقریبات کومحدودکرنے بارے مربوط پالیسی بنائی جائے ‘ لاہور ہائیکورٹ

ایسی پالیسی بنائی جائے جو معاشرے میں مثبت تبدیلی کا باعث بنے’ جسٹس شاہد کریم کے ریمارکس ، سماعت کل تک ملتوی
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے مارکیٹس کے اوقات کاراورشادی تقریبات کومحدودکرنے بارے مربوط پالیسی بنانے کی تجویز دیتے ہوئے کہاہے کہ ایسی پالیسی بنائی جائے جو معاشرے میں مثبت تبدیلی کا باعث بنے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔ایڈووکیٹ جنرل خالد اسحاق نے حکومتی اقدامات بارے تفصیلی رپورٹ پیش کی اور حکومت کی جانب سے پنجاب حکومت کے سموگ تدارک سے متعلق کئے گئے اقدامات کو سراہا گیا جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دئیے کہ آپ کی اور عدالت کے مشترکہ اقدامات سے آج کل اچھا موسم دیکھنے کو مل رہا ہے، دھوپ چمک رہی ہے،یہ نہ ہو کہ آپ نے مارکیٹیں کھول دیں،ماحول دوبارہ خراب ہو جائے ،حکومت کو چاہیے کہ مارکیٹ کے اوقات کار بارے سوچ بچار کرکے ایک مربوط پالیسی بنائے۔ایسی پالیسی بنائی جائے جو معاشرے میں مثبت تبدیلی کا باعث بنے، اچانک پابندیاں لگانے سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے،ایک درخت جو سال سے لگا ہے اور ہمارا فائدہ کررہا ہے اسے بچانا ضروری ہے۔ سماعت کے دوران عدالت نے گرین ٹائون میں الیکٹرک بس ڈپو پر درختوں کی کٹائی بارے استفسار کیا جس پر ایڈووکیٹ جنرل خالد اسحاق نے بتایا کہ اس بارے آئندہ سماعت میں تفصیلی رپورٹ پیش کریں گے ۔عدالت نے بتایا کہ اگر یہاں کم از کم درخت ٹرانسپلانٹ کرنے ضروری ہیں تو عدالت اس بارے سوچ سکتی ہے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل جمعہ تک ملتوی کردی۔

User Rating: Be the first one !

About Faisal Mehmood

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar