Breaking News
Home / دلچسپ و عجیب / لو میرج کرنے والے جوڑوں کے لئے خوشخبری

لو میرج کرنے والے جوڑوں کے لئے خوشخبری

عدالت کا لو میرج کرنے والے جوڑوں کو ”سرکاری گیسٹ ہائوسز ”میں رکھنے کا مشورہ
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ممبئی ہائی کورٹ کی جانب سے لو میرج کرنے والے جوڑوں کو خوشخبری سنا دی گئی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ممبئی عدالت نے کہا ہے کہ مہاراشٹر کے ہر ضلع میں سرکاری گیسٹ ہاس ان جوڑوں کو محفوظ جگہ فراہم کر سکتے ہیں جنہیں اپنی ذات یا مذہب سے باہر شادی کرنے کے باعث خطرات کا سامنا رہتا ہے۔رپورٹ کے مطابق جسٹس ریوتی موہتے ڈیرے اور شیوکمار ڈیگے کی بنچ نے کہا کہ سرکاری گیسٹ ہاسز کے کچھ کمروں کو محفوظ گھر قرار دیا جا سکتا ہے۔ججز کا کہنا تھا کہ اس طرح کے مسائل کا سامنا کرنے والے افراد کی تعداد اتنی زیادہ نہیں تاہم آپ کو صرف اس بات کو یقینی بنانا چاہیئے کہ اسے کسی مقصد کے تحت بنایا گیا ہے۔ ریاستی گیسٹ ہاسز میں پولیس موجود رہتی ہے لہذا آپ کو اضافی سیکیورٹی دینے کی ضرورت نہیں۔عدالت نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جوڑوں کی مدد کے لیے ایک مخصوص پلان پر عمل کیا جانا چاہیئے۔ انہیں محفوظ مقام پر لے کر انہیں ضرورت کی ہر چیز فراہم کی جائے، بشمول خوراک، ذاتی اشیا، اور مشاورت اور قانونی مدد تک رسائی۔پلان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر جوڑے محفوظ ہاس میں نہیں رہنا چاہتے تو پولیس کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر انہیں ان کے منتخب کردہ مقام پر تحفظ فراہم کرے، اس بنیاد پر کہ وہ کتنے خطرے میں ہیں، تاکہ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

User Rating: Be the first one !

About Faisal Mehmood

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar