Breaking News
Home / پاکستان / لوئر کرم میں فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر سمیت 6زخمی، فورسز نے بگن کا محاصرہ کرلیا

لوئر کرم میں فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر سمیت 6زخمی، فورسز نے بگن کا محاصرہ کرلیا

بگن بازار میں فائرنگ کے بعد پاراچنار روانہ کیے جانے والے قافلے کو روک دیا گیا
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا کے ضلع کرم ایجنسی کے علاقے لوئر کرم میں پولیس، ایف سی پر حملے اور گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کے علاوہ ایف سی اور پولیس کے 2اہلکار زخمی ہوگئے۔لوئر کرم میں نا معلوم ملزمان کی جانب سے پولیس اور ایف سی پر حملہ کر دیا گیا، علاقے میں صلح کروانے اور سڑکیں بحال کروانے کے لیے جانے والے ضلعی انتظامیہ کے سربراہ ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود بھی زخمی ہوگئے، جنہیں تحصیل علی زئی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔واقعے کے بعد بگن کے علاقے میں مزید نفری طلب کرکے علاقے کا محاصرہ کرلیا گیا ۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بگن میں فائرنگ سے ڈپٹی کمشنرسمیت 6افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں 3راہگیر، ایک ایف سی اور ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔ڈی سی کرم جاوید اللہ محسود کو تحصیل ہسپتال کے آپریشن تھیٹر منتقل کیا گیا، جہاں سے انہیں کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ)ٹل منتقل کر دیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر امدادی سامان لانے والے ٹرکوں کے قافلے کے لیے راستے کلیئر کرانے بگن گئے تھے۔واضح رہے کہ بگن چار خیل کے علاقے میں 21نومبر کو مسافروں کے قافلے پر فائرنگ میں 50افراد جاں بحق ہوگئے تھے، جس کے بعد کرم ایجنسی کے علاقے اپر کرم، بگن اور پارا چنار میں حالات کشیدہ ہوگئے تھے، اس دوران فریقین کے مابین مسلح تصادم میں کئی درجن افراد جاں بحق ہوئے۔دو روز قبل ہی خیبر پختونخوا کی حکومت اور مقامی قبائلی عمائدین کی کوششوں سے فریقین میں امن معاہدہ ہوا تھا، جس کے بعد آج صبح صوبائی حکومت نے 75 ٹرکوں میں امدادی سامان کرم کے لیے روانہ کیا تھا، ڈپٹی کمشنر اسی امدادی سامان کے قافلے کے لیے سڑکیں بحال کروانے گئے اور خود فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔دوسری جانب کرم کے علاقے بگن بازار میں فائرنگ کے بعد امن معاہدے کے تحت 75 بڑی مال بردار گاڑیوں پر مشتمل پاراچنار روانہ کیے جانے والے قافلے کو روک دیا گیا۔کچھ دیر قبل روانہ ہونے والے قافلے واپس ٹل آگئے، قافلے میں امدادی سامان،اشیائے خورد نوش ادویات شامل تھیں۔کچھ دیر قبل 75 بڑی مال بردارگاڑیوں پر مشتمل قافلہ سیکیورٹی حصار میں پاراچنار روانہ ہوا تھا جب کہ اس موقع پر مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف بھی موجود تھے۔کرم ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ امن معاہدے کے بعد امدادی قافلے پاراچنار کی طرف روانہ ہوگئے، کئی مہینوں تک بند سڑک کو کھول دی گئی، کوہاٹ معاہدے کے مطابق پاراچنار ٹل روڈ کو کلیئر کرنے کی کارروائی جاری ہے۔ قبل ازیں بیرسٹر سیف وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی خصوصی ہدایت پر رات گئے کوہاٹ پہنچے، بیرسٹر سیف کوہاٹ سے کرم کے بارڈر ایریا چھپری کے لیے روانہ ہوئے، کمشنر کوہاٹ، ڈی آئی جی سمیت ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے دیگر افسران بھی بیرسٹر سیف کے ہمراہ تھے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ 75بڑی گاڑیوں پر مشتمل قافلہ سیکیورٹی حصار میں کرم روانہ کیا جائے گا، قافلے میں 22ویلر، 10ویلر اور 6ویلر ٹرکس شامل ہیں۔مشیر اطلاعات نے کہا کہ خوراکی اشیا سمیت ادویات، گیس سلنڈر اور دیگر سامان قافلے میں شامل ہیں، 5ٹرک ادویات، 10ٹرک سبزیاں، 9ٹرک گھی اور آئل، 5ٹرک اٹا، 7ٹرک چینی، 2ٹرک گیس سلنڈرز اور 26ٹرک دیگر کریانہ اشیا کی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کا قافلہ چھپری کے مقام پر موجود ہیں، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے سکیورٹی کی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar