Breaking News
Home / پاکستان / لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ کے انٹرنیز کو مستقل کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ کے انٹرنیز کو مستقل کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ کے انٹرنیز کو مستقل کرنے کا حکم
عدالت انٹرنیز کو بھی ملازمین قرار دینے کا فیصلہ سناچکی ، ادارہ جان بوجھ کر عدالتی فیصلے کی غلط تشریح کررہا ہے’ریمارکس
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ کے انٹرنیز کو مستقل کرنے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ کے انٹرنیز کو مستقل نہ کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کی۔درخواست گزاروں کے وکیل سلمان منصور اور ملک اویس خالد نے دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ کنٹریکٹ ملازمین کو جان بوجھ کر انٹرنیز کا نام دے کر مستقل نہیں کیاجارہا ہے، مستقل عہدوں کے باوجود درخواست گزاروں سے امتیازی سلوک کیا جارہا ہے، درخواست گزار سال 2013ء سے مستقلی کی راہ تک رہے ہیں مگر شنوائی نہیں ہورہی۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت درخواست گزاروں کو مستقل کرنے کا حکم دے۔عدالت نے سرکاری وکیل کی جواب داخل کرنے کے لئے مہلت کی استدعا مسترد کردی۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عدالت انٹرنیز کو بھی ملازمین قرار دینے کا فیصلہ سناچکی ہے، ادارہ جان بوجھ کر عدالتی فیصلے کی غلط تشریح کررہا ہے، محکمے کو کون غلط مشورے دے رہا ہے، عدالت کو آگاہ کیا جائے۔ہائیکورٹ نے مزید کہا کہ عدالت جائزہ لے چکی، محکمے کا ملازمین کو مستقل نہ کرنے کا فیصلہ غلط ہے، پتہ نہیں آج کل ان سیکرٹریوں کا بھی کیا معیار ہوگیا ہے جو فیصلہ لکھتے ہیں اس کا کوئی سرانپیں ہوتا۔عدالت نے پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ کے انٹرنیز کومستقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست منظور کرلی۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar