ڈرائیونگ کورس میں الیکٹریکل و مکینیکل ورک بارے بھی تفصیلی ٹرینڈ کیاجائیگا’عمارہ اطہر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا مرد و زن کو بااختیار،خود مختار اور باعزت روزگار فراہم کرنے کیلئے احسن اقدام، لاہور کے مختلف مقامات پر 10 ڈرائیونگ اسکولز قائم کر دیئے گئے ۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق گریٹر اقبال پارک،کاہنہ میثاق سینٹر،ٹائون شپ، پولیس خدمت بحریہ ٹائون ،لبرٹی خدمت مرکز ،مناواں ٹریفک لائنز،ڈیفنس خدمت مرکز، برکت مارکیٹ میں اسکولز قائم کیے گئے ۔ آبشار ڈرائیونگ سکول جیل روڈ، وویمن آن ویل سکول ایل او ایس فیروز پور روڈ صرف خواتین کیلئے مختص کیے گئے ہیں ۔ اس حوالے سے سی ٹی او عمارہ اطہر نے کہا کہ ڈرائیونگ سکولز میں خواتین کو وویمن ٹو وویمن سروس فراہم کی جارہی ہے، ڈرائیونگ کورس میں الیکٹریکل و مکینیکل ورک بارے بھی تفصیلی ٹرینڈ کیاجائے گا، رائیڈ فار چینج کے تحت مختلف یونیورسٹیز،کالجز میں سکوٹی ٹریننگ دی جارہی ہے، شہری رجسٹریشن کیلئے https://ctplahore.gop.pk/appointment-formاور ہیلپ لائن15پر کال کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین بااختیار ہونگی تومعاشرے میں واضح تبدیلی آئیگی ہے، ہمارا مقصد مردوزن کو زیادہ پراعتماد،بااختیار اور خود مختار بنانا ہے، معاشرتی اور سماجی ترقی کیلئے مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کا کرداربہت اہمیت کا حامل ہے، مرد حضرات ڈرائیونگ سیکھ کر اندرون و بیرون ملک باعزت روزگار حاصل کرسکتے ہیں۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
