بسوں کی کھیپ جلد لاہور پہنچے گی،پنجاب کے مختلف اضلاع کیلئے600بسیں خریدی جائیں گی
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کیلئے چین سے خریدی جانے والی ماحول دوست الیکٹرک بسوں کی پہلی کھیپ شپنگ کیلئے تیار ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور کے لئے 27الیکٹرک بسوں کی پہلی کھیپ بہت جلد لاہور کیلئے روانہ کی جائے گی ۔ پاکستان آنے کے بعد معمول کی جانچ پڑتال اور ٹیسٹ کے بعد الیکٹرک بسوں کو مختلف روٹس پر چلایا جائے گا۔ پنجاب حکومت مختلف اضلاع کے لئے ماحول دوست 600الیکٹرک بسیں خریدے گی ۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media

