Breaking News
Home / پاکستان / لاہور پھر آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، ایئرکوالٹی انڈیکس 1137ریکارڈ

لاہور پھر آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، ایئرکوالٹی انڈیکس 1137ریکارڈ

Lahore: Historical Badshahi Masjid seen covered in the smog. Murtaza Ali/ White Star

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا ،بارش کے امکانات نہیں’ محکمہ موسمیات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر پہلے نمبر پر آگیا جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 620سے لے کر 1137تک ریکارڈ کیا گیا۔شہر میں اوسطا ایئر کوالٹی انڈیکس 621ریکارڈ کیا گیا جبکہ پاکستان انجینئرنگ سروسز روڈ پر ایئر کوالٹی انڈیکس 1137، سید مراتب علی روڈ پر 979اور غازی روڈ انٹرچینج پر 882ایئر کوالٹی انڈکس ریکارڈ کیا گیا۔ماہرین کے مطابق ایئر کوالٹی انڈیکس انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہے اور آلودگی کے باعث لوگ نزلہ، زکام، کھانسی، بخار جیسی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اختیاطی تدابیر سے ہی ان بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے، گھروں کی کھڑکیاں دروازے بند رکھیں اور باہر نکلنا ہو تو ماسک کا استعمال لازمی کریں۔محکمہ موسیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں لاہور میں موسم خشک رہے گا جبکہ بارش کے امکانات نہیں، لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Faisal Mehmood

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar