Breaking News
Home / جرائم / لاہور میں 150سے زائد وارداتوں میں ملوث خطرناک ڈاکو مارا گیا

لاہور میں 150سے زائد وارداتوں میں ملوث خطرناک ڈاکو مارا گیا

ملزمان کی فائرنگ سے سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچا، پولیس اہل کار معجزانہ طور پر محفوظ رہے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور میں 150سے زائد وارداتوں میں ملوث خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔پولیس کے مطابق آرگنائزڈ کرائم یونٹ کاہنہ اور ڈاکوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں 150سے زائد وارداتوں میں ملوث انتہائی خطرناک ڈاکو عمران عرف مانی بلوچ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔پولیس ٹیم ملزمان کو ان کے ساتھیوں کی گرفتاری اور ریکوری کے لیے کاہنہ لے جارہی تھی کہ 4نامعلوم ملزمان نے اپنے ساتھی کو چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس میں ڈاکو عمران عرف مانی بلوچ شدید زخمی ہو گیا اور اسپتال منتقلی کے دوران راستے میں دم توڑ گیا۔ڈی ایس پی سید حسین حیدر کے مطابق ہلاک ملزم ڈکیتی، رابری،نقب زنی جیسی 150سے زائد خطرناک وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھا۔ ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے تاہم سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچا ۔ ہلاک ہونے والے ملزم کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے، جن کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Faisal Mehmood

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar