لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث مساج سنٹرز،ہوٹلوں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا گیا ۔سی سی پی اولاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژنز کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا۔بلال صدیق کمیانہ نے صوبائی دارالحکومت میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے سوشل کرائمز کی روک تھام کے لئے مؤثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ سی سی پی او لاہور نے ایس ایس پی(آپریشنز) کو غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث مساج سنٹرز،گیسٹ ہاؤسزاورہوٹلوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا ٹاسک سونپ دیا۔بلال صدیق کمیانہ نے کرسمس اور نیو ایئر نائٹ کے حوالے سے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات ترتیب دینے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ کی روک تھام کے لئے مؤثر اقدامات کئے جائیں۔سی سی پی او لاہور نے اجلاس کے دوران منشیات کی آن لائن خریدوفروخت اور سپلائی نیٹ ورک کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کے گرد و نواح میں منشیات فروشی کے خلاف سرچ وکومبنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
