Breaking News
Home / پاکستان / قوم کی حمایت سے افواج ملک کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنا دیں گی: آرمی چیف

قوم کی حمایت سے افواج ملک کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنا دیں گی: آرمی چیف

افواج قوم کی حمایت سے ملکی دفاع ، سلامتی کو لاحق کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ قوم کی حمایت سے افواج ملک کے خلاف ہر سازش ناکام بنا دیں گی،افواج قوم کی حمایت سے ملکی دفاع اور سلامتی کو لاحق کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نارووال اور سیالکوٹ میں ٹریننگ فیلڈ کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر گوجرانوالہ اور آئی جی ٹریننگ نے استقبال کیا، آرمی چیف کو مشق کے مقاصد پر بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر آرمر، انفنٹری، میکانائزڈ انفنٹری، آرٹلری، ایئر ڈیفنس، آرمی ایوی ایشن، اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل یونٹس نے مربوط فائر اور مینیوور آپریشن کیے جبکہ برقی جنگی صلاحیتوں اور معلوماتی آپریشنز کے مثر استعمال کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں کے ساتھ دن گزارا اور جوانوں کے تربیتی معیار، پیشہ وارانہ تیاریوں اور بلند جذبے کو سراہا، آرمی چیف نے مشقوں کا معائنہ کیا۔آرمی چیف نے دشمن کے کسی بھی حملہ سے نمٹنے کے لیے مسلسل تیار رہنے کی اہمیت کو اجاگر کیا، مشق کا مقصد جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔اس موقع پر جوانوں سے خطا ب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ قومی حمایت سے مادرِ وطن کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی حفاظت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، قوم کی حمایت سے افواج ملک کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنا دیں گی، مسلح افواج تمام خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Faisal Mehmood

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar