Breaking News
Home / پاکستان / قوم کو عمران خان کے خاندان کی قربانی کا بھی ادراک ہے ‘ مسرت جمشید چیمہ

قوم کو عمران خان کے خاندان کی قربانی کا بھی ادراک ہے ‘ مسرت جمشید چیمہ

کس کی فرمائش پر بشری بی بی کو جھوٹے کیس میں سزا سنائی گئی وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ‘ سینئر رہنما پی ٹی آئی
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر مرکزی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان ملک میں آئین و قانون کی بالا دستی اور قوم کے تابناک مستقبل کیلئے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں اور ان کی قربانی ہرگز رائیگاں نہیں جائے گی،بشری بی بی جس جرات و بہادری کے ساتھ جیل کاٹ رہی ہیں اس سے سیاسی مخالفین کے عمران خان کو دبائو میں لانے کے سارے منصوبے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔ اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ کس کی فرمائش پر بشری بی بی کو جھوٹے کیس میں سزا سنائی گئی وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ، ان شا اللہ وہ وقت دور نہیں جب منصوبہ ساز اور ان کے سہولت کار وں کے چہروں سے نقاب اترے گا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان تو قوم کے لئے جدوجہد کر ہی رہے تھے ان کے خاندان نے بھی بڑی قربانی دی ہے اور قوم کو اس کا ادراک ہے ۔بشر ی بی بیبھی عمران خان کی طرح پر عزم ہیں اور جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کے تحت قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے کے باوجود ان کی زبان پر کسی طرح کا کوئی شکوہ نہیں جس سے ہم جیسے کارکنوں کے حوصلے بھی بلند ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار پر قابض ٹولہ تو کئی سالوں سے عمران خان کی سیاست کو ختم کرنے کے درپے ہے اس کے لئے ان کی اہلیہ گھریلو باپردہ خاتون کو بھی جیل میں ڈالنے کا حربہ آزمایا جا چکا ہے لیکن عمران خان نہ پہلے جھکے تھے اور نہ اب جھکیں گے بلکہ یہ کاوشیں کرنے والوں کو سوائے شرمندگی اور ناکامی کے کچھ نہیں ملے گا۔انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی والے ایک طرف اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں اور دوسری طرف ہم حکومت میں شامل نہیں کے بیانات داغ کا عوام کی آنکھوں میں دھول بھی جھونک رہے ہیں ،حالات بتا رہے ہیں کہ آنے والے دنوں میں حکومتی اتحاد کا شیراز ہ بکھرنے جارہا ہے ۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar