Breaking News
Home / پاکستان / قتل و غارت کرنیوالے بلوچستان ہی نہیں، پورے پاکستان کے دشمن ہیں’وزیراعظم شہباز شریف

قتل و غارت کرنیوالے بلوچستان ہی نہیں، پورے پاکستان کے دشمن ہیں’وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قتل و غارت کرنے والے صرف بلوچستان ہی نہیں، پورے پاکستان کے دشمن ہیں۔وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ غزہ میں 42 دنوں کی جنگ بندی ہوئی، اللہ سے دعا ہے کہ غزہ میں مستقل جنگ بندی ہو، غزہ جنگ کے دوران 50 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوئے، شہروں کے شہر تباہ ہوگئے، پاکستان نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے بھرپور آواز اٹھائی اور امدادی سامان بھی بھجوایا۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں اب تعمیر نو کا مرحلہ بھی شروع ہونے والا ہے، جس میں پاکستان اپنا حصہ ڈالتے ہوئے فرض ادا کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ کل گوادر ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن شروع ہوا ہے، گوادر ایئرپورٹ کا منصوبہ مکمل ہونا خوش آئند بات ہے، منصوبہ 230 ملین ڈالر کی لاگت سے مکمل ہوا، گوادر پورٹ پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اہمیت کا حامل ہے، چین جیسے ملک نے اپنے وسائل سے پاکستان کو ایئرپورٹ جیسا تحفہ دیا، منصوبے سے بلوچستان اور پاکستانی معیشت کو فائدہ ہوگا۔شہباز شریف نے کہا کہ کچھ لوگ پاکستان کے ساتھ دشمنی پر اترے ہوئے ہیں، انہیں یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ قتل و غارت کر کے وہ نہ صرف بلوچستان کے عوام کے خلاف جا رہے ہیں بلکہ یہ پاکستان کے ساتھ صریحا دشمنی ہے، پاکستان کے خلاف محاذ آرائی ملک دشمنی ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک نے طویل مدتی شراکت داری کے فریم ورک کا فیصلہ کیا ہے، آئندہ 10 سالوں میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کی ایکسپورٹس میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، دسمبر میں اس شعبے میں 348 ملین ڈالرز کی آئی ٹی ایکسپورٹس ہوئی ہیں، اس کیلئے میں اس پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اس شعبے کی حوصلہ افزائی کریں گے جس سے پاکستان کو فائدہ ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے جامع پروگرام کو بھی مزید آگے بڑھائیں گے، حکومت ملکی معیشت کو مزید بہتر کرنے کیلئے اپنی تمام کاوشیں جاری رکھے گی۔شہباز شریف نے کہا کہ حج کی آمد ہے، امید ہے اس سال پاکستانی عازمین کیلئے بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ فتنہ الخوارج کے خاتمے کیلئے جو کاوشیں جاری ہیں، جو قربانیاں دی جا رہی ہیں، حکومت اور عوام چاہ کر بھی شہدا کا قرض نہیں اتار سکتے، جس کے بدلے میں ملک میں امن قائم ہوگا اور ترقی و خوشحالی کا دور دورہ ہوگا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar