Breaking News
Home / بزنس / فیمکو ایسوسی ایٹس کاٹرانس وئیر کارپوریشن امریکہ کے اشتراک سے ”ایگزیکٹو رسک مینجمنٹ فورم”کا کامیاب انعقاد

فیمکو ایسوسی ایٹس کاٹرانس وئیر کارپوریشن امریکہ کے اشتراک سے ”ایگزیکٹو رسک مینجمنٹ فورم”کا کامیاب انعقاد

جدید ٹولز کے استعمال سے ادارے خطرات سے بروقت آگاہ ،ازالہ ممکن ہوتاہے’ڈائریکٹر سٹاک ایکسچینج احمد چنائے
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی معروف اور سب سے پرانی مینجمنٹ کنسلٹنگ فرم فیمکو ایسوسی ایٹس نے ٹرانس وئیر کارپوریشن امریکہ کے اشتراک سے ”ایگزیکٹو رسک مینجمنٹ فورم ”کا کامیاب انعقاد کیا جس میں ملک بھر سے سینئر لیڈرز اور سی لیول رسک مینجمنٹ ایگزیکٹوز نے شرکت کی۔فورم کا مقصد انٹرپرائز رسک مینجمنٹ اور انٹرنل کنٹرول و آڈٹ کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے امکانات کو اجاگر کرنا تھا جس میں ٹرانس وئیر کارپوریشن کے تیار کردہ جدید ترین ٹولز کا تعارف کرایا گیا۔ ان ٹولز کے ذریعے ادارے اندرونی طور پر خطرات کی بہتر نگرانی کر سکتے ہیں اور بروقت ڈیٹا حاصل کرکے فیصلہ سازی کو موثر بنا سکتے ہیں۔ڈیجیٹل ٹولز کی مدد سے رسک اسیسمنٹ اور انٹرنل آڈٹ جیسے اہم عمل خودکار طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچتے ہیں،جس سے مینوئل کاوشوں میں کمی اور اس کے ساتھ درست سمت میں پیشرفت ہوتی ہے۔ یہ ٹولز آئی ایم ایف ،ایس او ای گورننس فریم ورک، سی او ایس او اور آئی ایس او31000جیسے بین الاقوامی معیارات کے مطابق کمپلائنس رپورٹنگ کو بہتر بناتے ہیں۔ ان کے ذریعے ڈیٹا کا تمام پہلوئوں سے تجزیہ ممکن ہے جس سے رجحانات کی نشاندہی ممکن ہوتی ہے جبکہ ٹیموں کے مابین تعاون میں بھی بہتری آتی ہے۔ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن آف ای آر ایم اینڈ انٹرنل آڈٹ کے عنوان سے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر فیمکو ایسوسی ایٹس سیشن واصف شہزادنے پیش کیا جس میں عالمی معیار کے مطابق ٹولز کے سفر پر روشنی ڈالی گئی۔ڈائریکٹر پاکستان اسٹاک ایکسچینج احمد چنائے نے فورم کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انٹرنل آڈٹ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ موثر رسک مینجمنٹ کا بنیادی ستون ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جدید ٹولز کے استعمال سے ادارے بروقت خطرات کی نشاندہی اور ان کے ازالے کے قابل ہو جاتے ہیں، جس سے آپریشنل افادیت اور گورننس میں بہتری آتی ہے۔شرکا نے ای آر ایم اور انٹرنل آڈٹ کے لیے تیار کردہ جدید آٹومیشن ٹولز کا براہِ راست مشاہدہ کیا۔فیمکو ایسوسی ایٹس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نعمان صدیقی نے کہا کہ ہم ایگزیکٹو رسک مینجمنٹ فورم میںشاندار شرکت اور دلچسپی سے بیحد خوش ہیں،اس ایونٹ میں ہونے والی گفتگو اور وژن نے پاکستان میں کارپوریٹ گورننس کو ڈیجیٹل طور پر بہتر بنانے کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔اس فورم کے ذریعے حاصل کی گئی معلومات اور روابط پاکستان میں کارپوریٹ گورننس کے مستقبل پر مثبت اثر ڈالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar