فیض حمید بہت پہلے ہی شواہد دے چکے ہیں،سب کے گرد گھیرا تنگ ہوگیا
بانی پی ٹی آئی پرحملے کا کیس کھلے گا تو وہ خود حیران رہ جائیں گے:سینیٹر
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر فیصل واوڈا نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی،ان کی بیگم اورپی ٹی آئی رہنمائوں کے گرد مزیدگھیراتنگ ہوگا، ارشد شریف قتل اور بانی پی ٹی آئی پر حملے کا کیس کھلنا باقی ہے ، بانی پی ٹی آئی پرحملے کا کیس کھلے گا تو وہ خود حیران رہ جائیں گے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واڈا نے کہا کہ پہلے ہی کہاتھافوجی عدالتوں میں ٹرائل ہوگا تو میرے لئے حیران کن نہیں ہوگا، فیض حمید بہت پہلے ہی شواہد دے چکے ہیں،گھیرا مزید تنگ ہوگیاہے۔بانی پی ٹی آئی کے قریبی لوگوں نے بھی اپنی جان چھڑانے کیلئے شواہد جمع کرا دیئے ہیں ، ارشد شریف قتل اور بانی پی ٹی آئی پر حملے کا کیس کھلنا باقی ہے۔بانی پی ٹی آئی پرحملے کا کیس کھلے گا تو وہ خود حیران رہ جائیں گے، بانی پی ٹی آئی کی بیگم اوران کے حواریوں نے انہیں مارنے کی تیاری کی ہوئی ہے، علی امین گنڈاپور جیسے لوگ بانی پی ٹی آئی کو پھنسا رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کل خود کہہ دیاہے باہر گڈی گڈی کاکھیل چل رہاہے۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media

