Breaking News
Home / پاکستان / فوڈ سیفٹی ٹیموں کا چھاپہ، جعلی سپاری تیار کرنے پر یونٹ بند

فوڈ سیفٹی ٹیموں کا چھاپہ، جعلی سپاری تیار کرنے پر یونٹ بند

یونٹ میں جعلی تلسی، بمبئے سپاری، پان مصالحہ، انار دانہ اور املی بنائی جا رہی تھی’عاصم جاوید
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے راوی ٹائون میں چھاپہ مار کر جعلی تلسی اور بمبئے سپاری تیار کرنے پر یونٹ بند کر دیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر ڈائریکٹر آپریشنز نے ٹیموں کے ہمراہ راوی ٹائون میں چھاپہ مارا، 2500کلو انتہائی ناقص جعلی تلسی، بمبئے سپاری اور پان مصالحہ تلف، بھاری مقدار میں جعلی پیکنگ، 6مشینیں ضبط کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ یونٹ میں جعلی تلسی، بمبئے سپاری، پان مصالحہ، انار دانہ اور املی بنائی جا رہی تھی، ناقص سپاری کو کھلے رنگ اور مصنوعی فلیورز لگا کر جعلی سپاریاں تیار کی جا رہی تھیں، املی اور انار دانہ تیار کرنے کے لئے انتہائی ناقص خام مال استعمال کرنے پر کارروائی کی گئی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا سپاریاں ، املی، انار دانہ کو اصل جیسی نقل پیکنگ لگا کر سپلائی کے لئے تیار کیا جا رہا تھا، حشرات کی بہتات، لائسنس، پروڈکٹ رجسٹریشن عدم موجود اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے، تیار شدہ املی، انار دانہ کو لاہور کے مختلف علاقوں کی چھوٹی بڑی دکانوں پر سپلائی کیا جانا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے مزید کہا لاہور سمیت پنجاب بھر میں جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں، شہری اشیا کی خرید سے قبل لیبل ضرور پڑھیں، منظور شدہ اشیا استعمال کریں، خوراک کے حوالے سے کسی بھی شکایت کی صورت میں 1223پر اطلاع دیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar