Breaking News
Home / پاکستان / فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 6خوارج ہلاک، میجر اور سپاہی شہید

فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 6خوارج ہلاک، میجر اور سپاہی شہید

خوارج کی موجودگی کی اطلاع میر علی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، دہشتگردوں کے خلاف پرعزم ہیں، آئی ایس پی آر
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں ایک آپریشن کے دوران 6خوارج ہلاک ہو گئے جبکہ ایک میجر اور سپاہی نے شہادت کا رتبہ پالیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق 29اور 30جنوری کی شب سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں (خوارج)کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی کے جنرل ایریا میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔فورسز کی کارروائی میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 6خوارج جہنم واصل ہو گئے جب کہ دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے میجر اور ایک سپاہی نے بھی شہادت کا رتبہ پا لیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں بہادر افسر میجر حمزہ اسرار (عمر 29سال، ساکن ڈسٹرکٹ راولپنڈی)جو دستے کی قیادت کررہے تھے شہید ہو گئے۔سپاہی محمد نعیم (عمر 26سال، ساکن ڈسٹرکٹ نصیر آباد) بھی دہشت گردوں کے ساتھ بہادری سے لڑتے ہوئے وطن کی خاطر جان قربان کرگئے اور شہادت کو گلے لگایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے دہشت گرد عناصر کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری رہے گا۔ پاک فوج ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ترجمان کے مطابق ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دہشت گردوں سے مقابلہ کرنے والے میجر حمزہ اسرار شہید کی عمر 29سال تھی اور ان کا تعلق ضلع راولپنڈی سے تھا۔ میجر حمزہ اسرار شہید نے 9سال تک دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا۔ ان کی حال ہی میں شادی ہوئی تھی۔ میجر حمزہ اسرار شہید نے سوگواران میں اہلیہ، والدین اور بہن بھائی چھوڑے ہیں۔26سالہ سپاہی محمد نعیم شہیدضلع نصیر آباد کے رہائشی تھے۔ انہوں نے 6سال پاک فوج میں رہتے ہوئے وطن کادفاع کیا اور اپنے سوگواران میں والدین کو چھوڑا ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں 6خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی کرتے ہوئے کارروائی میں میجر حمزہ اسرار اور سپاہی محمد نعیم کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے شہدا کی بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے بیٹوں کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو خاک میں ملائیں گے۔ حکومت اور سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے متحرک ہیں۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان کے علاقے میں خوارجی دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر حمزہ اسرار اور سپاہی محمد نعیم کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہید میجر حمزہ اسرار اور سپاہی محمد نعیم نے وطن کے امن کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں۔ شہدا کی بہادری پر فخر ہے۔ قوم کے بہادر سپوت وطن پر قربان ہو کر ہمیشہ کے لیے امر ہو گئے۔ ہم شہدا کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔محسن نقوی نے کہا کہ قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہید سکیورٹی فورسز کے افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar