Breaking News
Home / شوبز / فلم انڈسٹری کی نامور گلوکارہ نسیم بیگم کی 49 ویں برسی (کل) منائی جائےگی

فلم انڈسٹری کی نامور گلوکارہ نسیم بیگم کی 49 ویں برسی (کل) منائی جائےگی

فلم انڈسٹری کی نامور گلوکارہ نسیم بیگم کی 49 ویں برسی (کل) منائی جائےگی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور گلوکارہ نسیم بیگم کی 49 ویں برسی کل(منگل)کو منائی جائے گی ،ان کے گائے ملی نغمے اور فلمی گیت آج بھی ان کے پرستاروں کے ذہنوں میں تروتازہ ہیں۔

نسیم بیگم 1936میں امرتسرمیں پیدا ہوئیں، انہوں نے موسیقی کا فن مشہور غزل گو فریدہ خانم کی بڑی بہن اور کلاسیکل گلوکارہ مختار بیگم سے سیکھا اور1956میں اپنے فنی سفر کا آغازکیا۔

انہوں نے اپنا پہلا فلمی نغمہ فلم” گڈی گڑیا “کے لئے گایا۔

انہوں نے احمد رشدی کے ساتھ بھی بہت سے گانے گائے۔ انہوں نے بہت سے ملی نغمے بھی گائے ہیں جن میں اے راہِ حق کے شہیدوں وفا کی تصویروں، تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں بہت مقبول ہوا۔

نسیم بیگم کو کلاسیکی گیتوں پر مہارت اور دسترس حاصل تھی ، انہوں نے 500سے زائد فلمی نغمے گائے ۔

نسیم بیگم نے فلم گلفام، شہید، شام ڈھلے، سلمی، زرقا سمیت سینکڑوں فلموں کیلئے بے شمار گیت گائے اور شہرت کی بلندیوں تک پہنچیں۔بادلوں میں چھپ رہا ہے چاندکیوں، کہیں دو دل جو مل جاتے بگڑتا کیا زمانے کا، نینوں میں جل بھر آئے، سو بارچمن مہکا سو بار بہار آئی، اس بے وفا کا شہر ہے، ہم ہیں دوستو اور ہم بھول گئے ہر بات مگر تیرا پیار نہیں بھولے جیسے سدا بہار گیتوں نے نسیم بیگم کو ہمیشہ کیلئے امر کر دیا۔پاکستان کی موسیقی کی انڈسٹری میں انہیں درس گاہ کا درجہ حاصل تھا اور انہیں ملکہ ترنم نور جہاں کا نعم البدل بھی تصور کیا جاتا تھا لیکن جلد ہی انہوں نے اپنا الگ انداز اپنایا جسے مقبولیت عام میسر آئی۔

انہوں نے شاندار گائیکی پرچار نگار ایوارڈز بھی ملے ۔29ستمبر 1971 کو دورانِ زچگی پیچیدگی پیش آنے کے سبب ان کا انتقال ہو گیا تھا۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar