Lahore: Historical Badshahi Masjid seen covered in the smog. Murtaza Ali/ White Star
Home / پاکستان / فضائی آلودگی کے خاتمے کا مشن، لاہور میں سموگ کلین ٹاور کو فعال کرنے کا فیصلہ
فضائی آلودگی کے خاتمے کا مشن، لاہور میں سموگ کلین ٹاور کو فعال کرنے کا فیصلہ
Daily Pakistan Online
December 14, 2024
پاکستان, صفحۂ اول
73 Views
سموگ جیسے سنگین مسئلے پر قابو پانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی ضرورت ہے’مریم اورنگزیب
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی دارالحکومت لاہور میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے سموگ کلین ٹاور کی تنصیب کی جارہی ہے ۔سموگ کے خاتمے کے لیے محکمہ تحفظ ماحول کی جانب سے تیار کردہ سموگ کلین ٹاور محمود بوٹی میں نصب کیا جا رہا ہے، یہ مقام فضائی آلودگی کی بلند سطح کے باعث منتخب کیا گیا ہے، ٹاور کی تنصیب اور کی لیبریشن جاری ہے، اسے 21دسمبر تک مکمل طور پر فعال کر دیا جائے گا۔سموگ کلین ٹاور ہوا میں موجود زہریلے ذرات کو صاف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، شہر میں فضائی آلودگی کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اس اقدام کو ماحولیاتی تحفظ کی جانب ایک انقلابی قدم قرار دیا ہے۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ سموگ جیسے سنگین مسئلے پر قابو پانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی ضرورت ہے، یہ ٹاور نہ صرف لاہور بلکہ پورے ملک کے لیے ایک ماڈل ثابت ہوگا،ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حکومت تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔
User Rating:
Be the first one !
Tags #AirPollutionControl #CombatEnvironmentalChallenges #DailyPakistanOnlineNews #EcoFriendlyInitiativesLahore #EnvironmentalProtectionLahore #GovernmentActionsLahore #LahoreAirQualityImprovement #LahoreSmogCleanTower #MahmoodBootiSmogCleanTower #ModernTechnologyLahore #PakistanOnlineNews #ProvincialCapitalLahore #RevolutionaryStepLahore #SeniorProvincialMinisterMaryamOrangzaib #SmogSolutionLahore
About Daily Pakistan Online
Check Also
مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …
لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …
دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …
تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …