Breaking News
Home / پاکستان / فساد تھوڑی دیر کنٹرول ہو جائیں تو پاکستان مزید ترقی کرے گا’ عظمیٰ بخاری

فساد تھوڑی دیر کنٹرول ہو جائیں تو پاکستان مزید ترقی کرے گا’ عظمیٰ بخاری

وزیر اعلیٰ مریم نواز چین سے کینسر علاج کی جدید ٹیکنالوجی پاکستان لے کر آ رہی ہیں’وزیر اطلاعات پنجاب
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فساد تھوڑی دیر کنٹرول ہو جائیں تو پاکستان مزید ترقی کرے گا،وزیر اعلیٰ مریم نواز چین سے کینسر علاج کی جدید ٹیکنالوجی پاکستان لے کر آ رہی ہیں،ہمیں 700کے قریب چائنہ سے الیکٹرک بسیں خریدنی ہیں، جلد الیکٹرک بسوں کا پہلا فلیٹ لاہور پہنچنے والا ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ وزیرعلی مریم نواز 8سے 15تاریخ تک چائنہ کے سرکاری دورے پر تھیں، وزیراعلیٰ نے چائنہ کے 4شہروں کا دورہ کیاجہاں ان کی مختلف میٹنگز تھیں، مریم نواز پاکستان کی تاریخ کی واحد وزیراعلی ہیں جن کو چین میں ہیڈ آف اسٹیٹ کا پروٹوکول ملا۔انہوں نے کہا کہ ایک صوبے کی وزیراعلیٰ کو چائنہ جیسے ملک میں ہیڈ آف اسٹیٹ کا مرتبہ ملا، کچھ جاہلوں کا ٹیلی فون کوئی اٹھاتا نہیں تھا، یہ اپنی ساری حکومت میں فون کا انتظار کرتے کرتے گھروں کو چلے گئے، جاہلوں کی بستی ہے انہوں نے بس پروپیگنڈا کرنا ہوتا ہے، چین میں مسلم لیگ ن کو بطور پارٹی زیادہ ہائی لائٹ کیا گیا۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ چائنہ کے صدر شی جن پنگ کے بعد وائس چیئرمین کا عہدہ ہے، وائس چیئرمین نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے آدھے گھنٹے کی ملاقات شیڈول کی لیکن انہوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو ایک گھنٹے کا وقت دیا، مریم نواز کے بارے میں کہا گیا آئندہ وقت میں بڑی لیڈر کے طور پر شمار ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے زرعی آلات بنانے والے کمپنی کا دورہ کیا، چین کے تو ٹریکٹرز بھی اب روبوٹس ہیں، وزیراعلیٰ نے چائنہ کو کہا کہ پنجاب میں ٹرانسپورٹ پر کام کرنا ہے، ہمیں 700 کے قریب چائنہ سے الیکٹرک بسیں خریدنی ہیں، جلد الیکٹرک بسوں کا پہلا فلیٹ لاہور پہنچنے والا ہے۔وزیراطلاعات نے کہا کہ ہم نے 5سالہ منصوبہ بنایا ہے، ہمیں ساری ٹرانسپورٹ کو الیکٹرک پر شفٹ کرنا ہے، وزیراعلیٰ نے جنکو کمپنی کو پنجاب میں سولر پلانٹ لگانے کی اجازت دی ہے، پنجاب میں سرمایہ کاری کے حوالے سے 60 سے زیادہ کمپنیوں کا ریسپانس بہت اچھا تھا۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سکیورٹی کے حوالے سے کچھ خدشات رہتے ہیں، وزیراعلی نے چینی سرمایہ کاروں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کا وعدہ کیا ہے، آپ جلد پنجاب میں چینی کمپنیوں کو کام کرتا دیکھیں گے، مریم نواز نے لاہور کو جدید ترین سمارٹ سٹی بنانے کا پلان بنایا ہے، لاہور جلد جدید ترین سمارٹ سٹی ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ آپ کو جلد لاہور کی سڑکوں پر چارجنگ اسٹیشن بھی نظر آئیں گے، بچوں کو دی جانے والی الیکٹرک وہیکلز کیلئے جلد چارجنگ اسٹیشنز بنیں گے، وزیراعلی مریم نواز نے پنجاب کو جدید ترین صوبہ بنانے کا عہد کیا ہے، فساد تھوڑی دیر کیلئے کنٹرول ہوجائیں تو پاکستان مزید ترقی کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز چین سے کینسر علاج کی جدید ٹیکنالوجی پاکستان لے کر آ رہی ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar