Breaking News
Home / سیاست / فائنل کال سے پہلے رابطہ ہواتھا، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی بات نہیں ہوئی تھی: رانا ثنا ء

فائنل کال سے پہلے رابطہ ہواتھا، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی بات نہیں ہوئی تھی: رانا ثنا ء

پی ٹی آئی نے مذاکرات کا پیغام بھیجا تو ہماری طرف سے انکار نہیں ہوگا: مشیر سیاسی امور

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ فائنل کال سے پہلے تحریک انصاف سے رابطہ کیا گیا تھا، البتہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی بات نہیں ہوئی تھی،پی ٹی آئی نے مذاکرات کا پیغام بھیجا تو ہماری طرف سے انکار نہیں ہوگا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)نے ہمیشہ مذاکرات کی حمایت کی ہے، جب ہم اپوزیشن میں تھے تب بھی ہم نے چارٹر آف اکانومی کی پیشکش کی تھی،تحریک انصاف نے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنائی ہے لیکن بات چیت کا پیغام نہیں دیا، تحریک انصاف کا ہمارے لیے ابھی یہی پیغام ہے کہ ہم آپ سے کیوں مذاکرات کریں؟،اگر تحریک انصاف نے مذاکرات کا پیغام بھیجا تو ہماری طرف سے انکار نہیں کیا جائے گا۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مدارس کی رجسٹریشن کا معاملہ بیٹھ کر سلجھایا جا سکتا ہے، اس معاملے میں کوئی ڈیڈ لاک والی بات نظر نہیں آرہی،سوسائٹی ایکٹ یا وزارت تعلیم سے رجسٹرڈ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی صدق دل سے معذرت کرے ، 9 مئی کو کن کی تنصیبات اور گھر پر حملہ کیا گیا، یہ 9 مئی واقعات کی مذمت کیوں نہیں کرتے، کیوں نہیں کہتے کہ ان سے غلطی ہوئی ہے،یہ کہنا 9 مئی کو ہم نہیں تھے، وہ خود ہی تھے، یہ تو اور تلخی بڑھانے کی بات ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Faisal Mehmood

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar