Breaking News
Home / پاکستان / غیر نمونہ غیر قانونی فینسی پلیٹس لگانے میں موٹر سائیکل سوار سرفہرست

غیر نمونہ غیر قانونی فینسی پلیٹس لگانے میں موٹر سائیکل سوار سرفہرست

پنجاب بھر میں گزشتہ 5ہفتوں سے جاری مہم میں 1لاکھ 24ہزار سے زائد چالان
لاہور (ڈیلی پاکستان آنل لائن) ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ نے جعلی فینسی غیر قانونی غیر نمونہ نمبر پلیٹس لگانے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں ۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق پنجاب بھر میں گزشتہ 5ہفتوں سے جاری مہم میں 1لاکھ 24ہزار سے زائد چالان کیے گئے ۔75 ہزار سے زائد موٹر سائیکلوں کی نمبر پلیٹس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ پر ایک کروڑ 50لاکھ 80ہزار کے جرمانے کیے گئے ،نمبر پلیٹس میں چھیڑ چھاڑ یا رد و بدل کرنے پر 13ہزار سے زائد موٹرسائیکلوں کو بند کیا گیا۔12ہزار سے زائد کاروں کو غیر نمونہ فینسی نمبر پلیٹس لگانے پر 60 لاکھ سے زائد کے جرمانے کیے گئے ،5600سے زائد موٹر سائیکل اور گاڑیوں کو جعلی نمبر پلیٹس لگانے پر سخت قانونی کارروائی کی گئی ۔ای چالان اور کیمروں سے بچنے کیلئے نمبر پلیٹس کے ہندسوں کو چھپانے پر 5ہزار سے زائد موٹرسائیکل گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی ،30ہزار 756کمرشل گاڑیوں کو بھی نمبر پلیٹس میں رد و بدل پر بھاری جرمانی اور سخت قانون کارروائی کی گئی ۔ ایڈیشنل آئی جی مرزا فاران بیگ نے کہا کہ صوبہ بھر میں ٹریفک پولیس کی کمرشل نان کمرشل ہر قسم کی گاڑیوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ نمبر پلیٹ گاڑی کی پہچان ہیگاڑی کی پہچان کو چھپانا قانونا جرم ہے۔ بوگس اور نمبر پلیٹس پر ٹیمپرنگ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج ہو رہے ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے کہاکہ جعلی غیر قانونی نمبر پلیٹس لگا کر اپنا مستقبل تاریک مت بنائیں۔شہری ایکسائز کی رجسٹرڈ اور نمونہ کے مطابق نمبر پلیٹس کا استعمال کریں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar