لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)کوٹ لکھپت کے علاقے میں غیرت کے نام پر جوڑے کو قتل کر دیا گیا ، مقتولین گلگت بلتستان کے رہائشی تھی اور کرائے کے فلیٹ میں رہائش پذیر تھے ۔ پولیس کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقہ چندرائے روڈ پر پسند کی شادی کرنے والا جوڑے کو بے دردی سے قتل کر دیاگیا ۔ ملزمان کی جانب سے میاں بیوی کو پہلے تشدد کانشانہ بنایا گیا جس کے بعد ان کے گلے کاٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیاگیا ۔پولیس کے مطابق مقتولین میں 20 سالہ اظہار اور17 سالہ بینش شامل ہیں جنہوںنے پسند کی شادی کر رکھی تھی ۔مقتولین گلگت بلتستان کے رہائشی تھے اور یہاں پر کرائے کے فلیٹ میں مقیم تھے۔قانونی کارروائی کے بعد لاشیں مردہ خانے منتقل کر دی گئیں۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
