Breaking News
Home / انٹر نیشنل / غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائی، آخری ہسپتال کو بھی آگ لگادی، متعدد مریض اور طبی عملے کے ارکان شہید

غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائی، آخری ہسپتال کو بھی آگ لگادی، متعدد مریض اور طبی عملے کے ارکان شہید

اسرائیلی فوج نے کمال عدوان اسپتال کے ڈائریکٹر حسام ابو صفیہ سمیت درجنوں افراد کو تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا
غزہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن)غزہ کے وسطی علاقے دیر البلاح میں مغازی پناہ گزین کیمپ کے قریب اسرائیلی حملے میں مزید 4افراد شہید ہوگئے جبکہ صہیونی ریاست نے وحشیانہ کارروائی کرتے ہوئے محصور پٹی کے اخری بڑے ہسپتال کو بھی آگ لگادی جس کے نتیجے میں متعدد مریض اور عملے کے ارکان شہید ہوگئے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مقامی صحافیوں نے شہدا کی شناخت النعمی خاندان کے افراد کے طور پر کی جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے کے وقت گھر میں موجود لوگ لاپتا ہیں اور متعدد افراد زخمی ہیں۔غزہ کی وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے کمال عدوان اسپتال کے ڈائریکٹر حسام ابو صفیہ سمیت درجنوں افراد کو تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا ہے، جب کہ فوجیوں کی جانب سے طبی سہولت کو زبردستی خالی کرنے کے بعد بہت سے مریضوں کی قسمت کا علم نہیں ہے۔اس کے علاوہ غزہ میں قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے نمائندے نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے کمال عدو اسپتال کو جلا دیا اور اس کے اکثر وارڈز تباہ کردیے۔مقامی حکام کی طرف سے اسرائیلی حملے کو ”وحشیانہ”قرار دیا۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او)نے کہا کہ اسرائیلی فوج کے کمال عدوان اسپتال پر حملے نے شمالی غزہ کے مرکز صحت کو بھی بند کر دیا اور کارروائی کے دوران آگ لگنے سے اہم شعبے تباہ ہو گئے۔غزہ کی وزارت صحت نے اطلاع دی کہ اسرائیلی فوج نے کمال عدوان اسپتال کے ڈائریکٹر حسام ابو صفیہ سمیت درجنوں افراد کو تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا ہے جب کہ فوجیوں کی جانب سے طبی مرکز کو زبردستی خالی کرا لیا جس کے بعد بہت سے مریضوں کی حالت کے بارے میں کچھ علم نہیں ہے۔طبی ذرائع نے الجزیرہ کو بتایا کہ اسرائیلی حملے کے دوران لگنے والی آگ میں کمال عدوان اسپتال کے عملے کے متعدد افراد شہید ہوگئے۔میڈیکل ذرائع نے الجزیرہ کو بتایا کہ شمالی غزہ میں واقع کمال عدوان اسپتال کے عملے کے کم از کم 5 ارکان اس وقت زندہ جل گئے جب اسرائیلی فورسز نے طبی مرکز کے مختلف حصوں کو آگ لگا دی۔رواں ہفتے کمال عدوان اسپتال میں موجود گواہوں نے بتایا کہ اسرائیل طبی مرکز پر حملے کے لیے روبوٹس کا استعمال کر رہا ہے جس کے نتیجے میں خوفناک دھماکے ہوئے جس کے باعث مریض اور عملے کے ارکان شہید ہوئے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar