Breaking News
Home / سیاست / عوام عمران خان کی جدوجہد میں شامل ہونے کو اپنے لئے فخر سمجھتے ہیں: مسرت جمشید چیمہ

عوام عمران خان کی جدوجہد میں شامل ہونے کو اپنے لئے فخر سمجھتے ہیں: مسرت جمشید چیمہ

جب بھی انتخابات ہوں گے عوام اس دن کو آٹھ فروری پلس میں بدل دیں گے : سینئر رہنما پی ٹی آئی

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ملک اور قوم کیلئے لازوال قربانی دے رہے ہیں ، عمران خان اپنی ذات اور مفادات کیلئے سیاست کر رہے ہوتے تو آج جیل سے باہر ہوتے لیکن انہوں نے قوم کے تابناک مستقبل کیلئے قید و بند کی صعوبتیںجھیلنے کو ترجیح دی ۔ اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ مسط کئے گئے ٹولے کے یہ حالات ہیں کہ انہیں عمران خان کی تصویر سے بھی خوف آتا ہے ، ان کی یہی کوشش ہے کہ عمران خان کوجھوٹے مقدمات میں سلاخوں کے پیچھے رکھا جائے اورملک میں خوف و ہراس کی فضا قائم رکھ کر اپنے جعلی اقتدار کو طوالت دی جائے ۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پاکستانی سیاست کی تاریخ میں جدوجہد کا استعارہ بن گئے ہیں، عوام ان کی جدوجہد میں شامل ہونے کو اپنے لئے فخر سمجھتے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان کا مستقبل ہرگز تاریک نہیں ہو سکتا ۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ آئندہ جب بھی انتخابات ہوں گے عوام اس دن کو آٹھ فروری پلس میں بدل دیں گے ،عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی ایک بڑی سیاسی طاقت بن کر ابھرے گی اور ملک میں ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔

User Rating: Be the first one !

About Faisal Mehmood

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar