Breaking News
Home / سیاست / عوام با شعور ہوچکے ،سبز باغ دکھانے والے اب چالوں میں کامیاب نہیں ہوں گے : ہمایوں اختر

عوام با شعور ہوچکے ،سبز باغ دکھانے والے اب چالوں میں کامیاب نہیں ہوں گے : ہمایوں اختر

این اے 97کا دورہ ، علاقہ عمائدین سے ملاقاتیں ،انتقال کر جانے والوں کے عزیز وا قارب سے اظہار تعزیت

فیصل آباد/تاندلیانوالہ( ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ عوام اب با شعور ہوچکے ہیں اس لئے سبز باغ دکھانے والے اب اپنی چالوں میںکامیاب نہیں ہوسکیں گے ، حلقے میں جس جگہ چلے جائیں گھمبیر مسائل اور مشکلات نے ڈیر ے ڈال رکھے ہیں لیکن دہائیوں سے منتخب ہونے والے اب بھی سب اچھا کی رپورٹ دے رہے ہیں، عوام جان چکے ہیں کہ کون لوگ ان کے مسائل کے حل او ر علاقے کی ترقی میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے حلقہ این اے 97کے دورہ کے موقع پر علاقہ عمائدین سے ملاقاتوںمیں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے حلقے میں انتقال کر جانے والوں کے گھروںمیں جاکر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی بھی کی ۔ ہمایوں اختر خان نے کہاکہ یہاں کا کسان اور نوجوان مایوس ہیں ، بچوں اوربچیوں کو تعلیم اور صحت کی معیاری سہولتیں میسر نہیں، اکثریتی علاقوں میں پینے کا صاف پانی دستیاب نہیں ، سیوریج کے نظام کا برا حال ہے ، ہم سوال پوچھتے ہیں کہ علاقے کی پگ پہننے کے دعویدار وں نے عوام کے لئے کیوںکچھ نہیں کیا ؟۔ ہمارا وعدہ ہے ان شااللہ جب بھی موقع میسر آئے گا اس علاقے کو مثالی حلقہ بنا کر دکھائیں گے۔ یہاں کے لوگ انتخابات کے بعد مسائل کے حل کے لئے ہماری محنت اور کوششوںکو اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں،مریدوالا انٹرچینج کی منظوری کے بعد ظفر چوک سے چک نمبر 516 تک سڑک کی تعمیر کا آغاز ہوگیا ہے، ان شا اللہ آنے والے دنوں میں حلقے کے باسیوں کو مزید خوشخبریاں ملیں گی ۔ ہم نے سیاست میں عوام سے بلا تفریق رابطے رکھنے اور اپنی استعداد سے بڑھ کر خدمت کرنے کا معیار متعارف کرایا ہے ، ہم جہاں تک اپنی آواز پہنچا سکتے ہیں وہ پہنچا رہے ہیں ۔

User Rating: Be the first one !

About Faisal Mehmood

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar