Breaking News
Home / پاکستان / عوامی، رش والے مقامات، سرکاری و نجی دفاتر میں ماسک کا استعمال لازمی قرار

عوامی، رش والے مقامات، سرکاری و نجی دفاتر میں ماسک کا استعمال لازمی قرار

عوامی، رش والے مقامات، سرکاری و نجی دفاتر میں ماسک کا استعمال لازمی قرار

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس کی دوسری لہر کےلئے گائیڈ لائنز جاری کر دیئے

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس کی دوسری لہر کےلئے گائیڈ لائنز جاری کر تے ہوئے گھر سے نکلتے ہوئے ، عوامی، رش والے مقامات، سرکاری و نجی دفاتر میں ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا۔

بدھ کو وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا جس میں کورونا کی دوسری لہر سے نمٹنے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا، اجلاس میں کورونا کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، اجلاس میں تعلیمی اداروں میں سامنے آنے والے کیسز کا بھی جائزہ لیا گیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس کی دوسری لہر کےلئے گائڈ لائنز جاری کرتے ہوئے عوامی اور رش والے مقامات سمیت سرکاری و نجی دفاتر میں فیس ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا۔

این سی او سی نے بازاروں، تعلیمی اداروں اور دیگر مقامات پر فیس ماسک اور دیگر ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کےلئے صوبوں کو ہدایات جاری کر دیں۔این سی او سی کے مطابق بیماری کا 80 فیصد پھیلاواور مثبت کیسز کی شرح پاکستان کے 11 بڑے شہروں میں ہے جن میں کوئٹہ لاہور ملتان،راولپنڈی،پشاور،اسلام آباد، حیدر آباد، میرپور،کراچی گلگت اور مظفر آباد شامل ہیں۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 30610 افراد کی آبادی کےلئے 4374 مقامات پر سمارٹ لاک ڈاون کا نفاذ کیا گیا ہے،اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ،سیکرٹری ہیلتھ،وزارت صحت کے اعلی حکام نے شرکت کی، چاروں صوبوں کے نمائندوں نے بزریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar