Breaking News
Home / سیاست / عمران خان کے بغیر پاکستان کی سیاست آگے نہیں بڑھ سکتی: مسرت جمشید چیمہ

عمران خان کے بغیر پاکستان کی سیاست آگے نہیں بڑھ سکتی: مسرت جمشید چیمہ

مسلم لیگ (ن)،پی پی کی سیاست حالت نزاع میں ہے: سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی سیاسی حقیقت ہیں اس لئے جعلی حکمران جتنی جلد ی اس کا ادراک کر لیں گے ان کے اپنے لئے بہتر ہوگا،عمران خان کے بغیر پاکستان کی سیاست آگے نہیں بڑھ سکتی اس لئے نام نہاد جمہوری چمپئن اپنی منفی سوچ کو بدلیں ۔ اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے دو ملاقاتیں ہوئی ہیں اور ہم نے دیکھا ہے کہ طویل عرصے سے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے کے باوجود عمران خان کا عزم متزلزل نہیں ہوا بلکہ وہ ہمارا حوصلہ بڑھا رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی صورت میں قوم کو ایسا لیڈر میسر آیا ہے جو حقیقی معنوں میں ان کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ وفاق اور صوبوں میں حکومتیں بنانے کے باوجود مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی کی سیاست حالت نزاع میں ہے ، آئندہ عام انتخابات میں دونوں نے اپنا سیاسی لاشہ کندھوں پر اٹھا یا ہوگا ۔

User Rating: Be the first one !

About Faisal Mehmood

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar