Breaking News
Home / پاکستان / عمران خان کی حکومت سے مذاکرات کے اہم دور سے قبل پارٹی کو اہم ہدایت

عمران خان کی حکومت سے مذاکرات کے اہم دور سے قبل پارٹی کو اہم ہدایت

راولپنڈی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے پارٹی کی مذاکراتی کمیٹی کے 2اراکین نے ملاقات کی
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کو قیدیوں کی رہائی پر سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت کردی۔راولپنڈی اڈیالہ جیل میں ایک مقدمے کی سماعت کے موقع پر بانی پی ٹی آئی سے پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے 2اراکین نے ملاقات کی۔ملاقات کرنے والوں میں بیرسٹر علی ظفر اور سلیمان اکرم راجا شامل تھے، مذاکرات سے قبل حتمی مشاورت مکمل کر لی گئی۔اس دوران بانی پی ٹی آئی نے قیدیوں کی رہائی پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت کی۔سلیمان اکرم راجا نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے مقف پر کھڑے ہیں، مذاکرات کی کامیابی کے لیے پرامید ہوں۔عمران خان سے ملاقات کے بعد مذاکراتی کمیٹی کے اراکین اڈیالہ جیل سے روانہ ہو گئے۔یاد رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا، اس سے قبل 23دسمبر پہلی ملاقات میں کمیٹیوں نے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا تھا۔حکومتی کمیٹی میں نائب وزیراعظم اسحق ڈار، سینیٹر عرفان صدیقی، رانا ثنااللہ، نوید قمر ، راجا پرویز اشرف، فاروق ستار، اعجاز الحق اور خالد مگسی شامل ہیں جب کہ پی ٹی آئی کی جانب سے قائم کمیٹی میں اسد قیصر، اعجاز چوہدری، حامد رضا اور علامہ راجا ناصر عباس شامل ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar