Breaking News
Home / پاکستان / عمران خان و دیگر قیدیوں کی رہائی اور کمیشن کا قیام’ ہمارا بیانیہ واضح ہے، عمر ایوب

عمران خان و دیگر قیدیوں کی رہائی اور کمیشن کا قیام’ ہمارا بیانیہ واضح ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہمارا بیانیہ واضح ہے، جس میں عمران خان و دیگر قیدیوں کی رہائی اور کمیشن کا قیام شامل ہے۔عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ مذاکرات کے بارے میں ہمارا کلیئر بیانیہ ہے۔بانی پی ٹی آئی ،شاہ محمود قریشی و دیگر اسیران کی رہائی ہمارا پوائنٹ ہے اور دوسرے نمبر پر ہمارے 2 کمیشن ہیں 9 مئی اور 26 نومبر۔حکومتی ٹیم کو بتا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی ٹیم کو یہ بھی کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ہماری ملاقات ہونی چاہیے۔ حکومت نے بانی پی ٹی آئی کو غیر قانونی طور پر جیل میں رکھا ہوا ہے۔ ہم شروع سے کہہ رہے ہیں کہ قانون کے مطابق کام نہیں ہوگا تو پھر انویسٹمنٹ نہیں ہوگی لاقانونیت ہوگی۔عمر ایوب کا کہنا تھا کہ اناج غائب ہوگیا ہے، سردیوں میں لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔قبل ازیں ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ اسلام آباد میں میں 26 نومبر ڈی چوک میں احتجاج کے معاملے پر عدالت نے عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں 9 جنوری تک توسیع کردی۔ ایڈیشنل سیشن جج راجا آصف کے روبرو عمر ایوب اپنے وکیل بابر اعوان کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت تفتیشی آفیسر کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے ریکارڈ پیش نہیں کیا جا سکا ، جس پر عدالت نے ضمانت میں توسیع کردی۔واضح رہے کہ عمر ایوب کے خلاف تھانہ کورال میں مقدمہ درج ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar