Breaking News
Home / پاکستان / عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا سنائے جانے کے بعد اہم سیاسی بیٹھک، کیا ہونے جا رہا ہے؟

عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا سنائے جانے کے بعد اہم سیاسی بیٹھک، کیا ہونے جا رہا ہے؟

موجودہ سیاسی صورت حال پر غور اور ملک میں آئین کی بالادستی کے لیے مل کر کردار ادا کرنے پر اتفاق
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو احتساب عدالت کی جانب سے 190ملین پائونڈز کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد پی ٹی آئی اور اپوزیشن الائنس کے رہنما عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے۔ملاقات میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے قائدین محمود خان اچکزئی، اسد قیصر اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان موجود تھے۔ ان کے علاوہ سلمان اکرم راجا،علامہ ناصر عباس اور صاحبزادہ حامد رضا بھی ملاقات میں موجود تھے۔اہم سیاسی بیٹھک میں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور سردار مہتاب عباسی شریک بھی شریک تھے۔ اس موقع پر ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بعد ازاں اپوزیشن رہنماں نے شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں آئین کی بالادستی کی بات سب کو مل کر کرنی چاہیے ۔ اچکزئی صاحب نے دعوت دی ہے کہ سب اکٹھے ہوں ۔ ہمیں اس بات سے اتفاق ہے اور آپس میں مشاورت کرنی ہوگی ۔ کوئی بھی سیاسی جماعت آئین کی بالادستی کے خلاف نہیں ہوگی ۔ امید ہے ہر سیاسی سوچ والی جماعت اس سفر میں ضرور شامل ہوگی۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی کو 14 سال کی سزا سنائی گئی ہے ۔ شاہد خاقان عباسی ہماری اس تحریک میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں۔ جو پاکستان کی سالمیت ، جمہوریت اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں وہ اکٹھے ہوں ۔ ہم سب ایک راستہ چاہتے ہیں ہمیں سب مل کر راستہ دکھائیں۔پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ آئین کی بالادستی کے لیے ہم نے آج ایک لائحہ عمل بنایا ہے۔ آج بانی پی ٹی آئی کو سزا سنائی گئی، جو کہ قانون پر ایک دھبہ ہے۔ ایک بنانا ریپبلک میں زندگی گزارنا مشکل ہے۔ ہمیں ون پوائنٹ ایجنڈا پر اکھٹا ہونا پڑے گا۔اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کہا ہم آپ کے مطالبات تسلیم کریں گے، ہم کہتے ہیں دیکھتی آنکھوں اور سنتے کانوں کے بغیر ہماری ملاقات بانی پی ٹی آئی سے کرائی جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اگر چاہے تو یہ ملاقات 2 گھنٹے میں کرائی جا سکتی ہے۔ سارے وزرا اور عملہ ان کا اپنا ہے، یہ ہماری ملاقات کیوں نہیں کراتے؟۔ جوڈیشل کمیشن کے لیے ساری جماعتیں بیٹھیں اور بات کریں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar