Breaking News
Home / پاکستان / عطا تارڑنے وفاقی حکومت کا وائٹ پیپر کاپی کرکے خیبرپختونخوا کے کھاتے میں ڈال دیا، بیرسٹر سیف

عطا تارڑنے وفاقی حکومت کا وائٹ پیپر کاپی کرکے خیبرپختونخوا کے کھاتے میں ڈال دیا، بیرسٹر سیف

عطاء تارڑ کوئی نہ کوئی ایسی بات کرجاتے ہیں جس سے ان کی نااہلی عیاں ہوجاتی ہے،بیان پر ردعمل جاری
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عطاء تارڑ کوئی نہ کوئی ایسی بات کرجاتے ہیں جس سے ان کی نااہلی عیاں ہوجاتی ہے، انہوں نے خیبرپختونخوا کی معیشت پر بات کرکے بڑے بڑے معیشت دانوں کی ہنسی نکال دی۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ عطاء تارڑ نے وفاقی حکومت کا وائٹ پیپر کاپی کرکے خیبرپختونخوا کے کھاتے میں ڈال دیا ہے، خیبرپختونخوا کے قرضے وفاق کے مقابلے میں اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر بھی نہیں ہیں۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبر پختونخوا کا کل قرضہ 725 ارب روپے ہے، وفاق ہر مہینے اتنا ہی قرض لیتی ہے، شہباز شریف کے صرف دو سالہ اقتدار میں پاکستان کا قرضہ 27 ہزار ارب روپے بڑھا ہے۔صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا کہ خیبر پختونخوا کا قرض بھی وفاقی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے بڑھا ہے، جعلی حکومت کے دور حکومت میں رویے کی قدر کم اور فارن کرنسی کی بڑھی ہے، تقریباً ساڑھے تین سو ارب روپے قرضہ بڑھا ہے ورنہ صوبے کا ٹوٹل قرضہ آج 400 ارب روپے ہوتا۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ عطاء تارڑ بے چارہ بیک وقت دو نوکریاں کرتا ہے، شہباز اور مریم نواز دونوں کی نااہلیاں چھپاتا پھر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختوننخوا میں صحافیوں کے خلاف کارروائی کی بات بھی مضحکہ خیز ہے، صحافی تو اسلام آباد میں محفوظ نہیں ہے، مطیع اللہ جان کی مثال سب کے سامنے ہیں، جعلی حکومت کی فسطائیت کی وجہ سے صحافی باہر ممالک مقیم ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ نو مہینوں میں صحت کارڈ پر 7 لاکھ 80 ہزار سے زائد مریضوں کا علاج ہوچکا ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar