Breaking News
Home / انٹر نیشنل / طالبان کا افغانستان کی نئی مسلح افواج بنانے کا اعلان

طالبان کا افغانستان کی نئی مسلح افواج بنانے کا اعلان

طالبان کا افغانستان کی نئی مسلح افواج بنانے کا اعلان

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) طالبان نے افغانستان کی نئی مسلح افواج بنانے کا اعلان کیا ہے جس میں سابق حکومت کے دور میں کام کرنے والے فوجیوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی کے ملک چھوڑ جانے کے بعد مغرب کی حمایت یافتہ حکومت اور فوج بھی ختم ہو گئی اور پھر ستمبر میں طالبان نے عبوری حکومت کا اعلان کیا۔طالبان کے بانی ملا عمر کے بیٹے اور افغانستان کے وزیر دفاع ملا محمد یعقوب نے گزشتہ روز ایک آڈیو پیغام کے ذریعے نئی مسلح افواج بنانے کا اعلان کیا جسے وزارت دفاع نے جاری کیا۔انہوں نے کہا کہ وزارت دفاع ایک آزاد اور قومی سطح کی فوج بنانا چاہتی ہے جس کے پاس زمینی اور فضائی سطح پر ملک کا دفاع کرنے کی صلاحیت ہو۔انہوں نے کہا کہ فوج کو جدید ہتھیاروں سے لیس کرنے کی کوشش کی جائے گی۔طالبان کے ترجمان ذبیع اللہ مجاہد نے عرب نیوز کو بتایا کہ فوج ہماری ترجیح اور ملک کو اس کی اشد ضرورت ہے۔ اسلامی امارت ایک بااختیار فوج بنائے گی اور افغانوں کی حفاظت کی ذمہ دار ہوگی اور اس کے پاس افغانستان کے امن کا دفاع کرنے کی صلاحیت ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ نئی فوج طالبان جنگجوں اور سابق حکومت کے فوجیوں پر مشتمل ہوگی۔ذبیع اللہ مجاہد نے کہا کہ اس فوج میں نئی فورسز اور افغانستان نیشنل آرمی میں کام کرنے والی فورسز شامل ہوں گی۔ ہم ان دونوں فورسز کے ساتھ ایک طاقتور فوج بنائیں گے۔تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ نئی فوج کی تشکیل میں دیگر ممالک کی مدد شامل ہوگی کہ نہیں۔اس حوالے سے کابل میں معاشی ماہر ہمایوں فروطان کا کہنا تھا کہ نئی فوج بنانے کے لیے پیسے اور افرادی قوت کی ضرورت ہوتی ہے۔ میرے خیال میں طالبان کے پاس افرادی قوت ہے اور امریکہ کا چھوڑا ہوا اسلحہ بھی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ ہو سکتا ہے کہ چین اور روس کی مدد بھی ملے۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar