Breaking News
Home / انٹر نیشنل / طالبان حکومت کا خواتین کے خلاف بڑا اقدام، ٹی وی چینلز کو نیا ہدایت نامہ جاری

طالبان حکومت کا خواتین کے خلاف بڑا اقدام، ٹی وی چینلز کو نیا ہدایت نامہ جاری

طالبان حکومت کا خواتین کے خلاف بڑا اقدام، ٹی وی چینلز کو نیا ہدایت نامہ جاری

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن)افغانستان میں طالبان حکومت کے زیر انتظام “الامر بالمعروف والنہی عن المنکر” کی وزارت نے ملک میں ٹی وی چینلوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ ایسے ڈرامے نشر کرنا روک دیں جن میں خواتین کو دکھایا گیا ہو۔گزشتہ روز میڈیا کے لیے جاری ہونی والی ہدایت میں زور دیا گیا ہے کہ ” ٹی وی چینلوں کو چاہیے کہ وہ ایسے رومانوی ڈرامے نشر کرنے سے گریز کریں جن میں خواتین بھی کردار ادا کر رہی ہوں”۔وزارت نے مطالبہ کیا ہے کہ خواتین صحافی ٹی وی اسکرین پر نمودار ہوں تو انہیں “اسلامی حجاب” میں ہونا چاہیے۔ یہ واضح نہیں کیا گیا کہ مذکورہ حجاب سے مراد صرف سر کو ڈھانپنا ہے یا ایسا حجاب پہننا ہے جو اس سے زیادہ حصہ ڈھانپے۔علاوہ ازیں افغان ٹی وی چینلوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ایسے پروگرام پیش کرنے سے اجتناب برتیں جو افغان اسلامی قدار سے متصادم ہوں۔ اسی طرح وہ پروگرام بھی جو مذہب کو ضرر پہنچاتے ہوں یا ان میں نبی کو ان کے ساتھیوں سمیت دکھایا گیا ہو۔رواں سال اگست کے وسط میں اقتدار پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد یہ دوسرا موقع ہے جب وزارت نے افغان ٹیلی وژن چینلوں کے لیے ضابطہ اخلاق سے متعلق ہدایات جاری کی ہیں۔واضح رہے کہ 1996 سے 2001 کے درمیان طالبان تحریک نے اپنے پہلے دور حکومت میں ٹی وی اور سینیما کی تمام صورتوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔بعد ازاں 2001 میں طالبان حکومت کے سقوط سے اب تک بیس برسوں میں افغانستان میں میڈیا سیکٹر نے کافی ترقی کر لی۔ اس دوران میں درجنوں نجی ریڈیو اور ٹی وی چینل قائم ہوئے۔میڈیا سیکٹر کی ترقی سے خواتین کو اس شعبے میں کام کرنے کے نئے مواقع حاصل ہوئے۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar