غیر ملکی لوگوں کو پیسے دیکر تشدد جلائو گھیرائو اور آگ لگانے کی ذمہ داری دی گئی، بندے مر گئے تو جنازے کہاں ہوئے
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کے سب سے بڑا”ستھرا پنجاب ” لانچ کردیا اورتین ماہ میں زیرو ویسٹ پنجاب کا ہدف بھی مقرر کر دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ایکسپو سینٹر میں منعقدہ تقریب کے دوران صفائی کے لئے جدید لوڈرز، ٹرک اور دیگر آلات کا معائنہ کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سپرے مشین، روڈ واشراور ای بائیک بھی دیکھیں ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سٹاف سے بات چیت کی ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سینٹری ورکرز کو سراہا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ستھراپنجاب لانچ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عزم کا اظہار کیا کہ تین ماہ میں زیر ویسٹ پنجاب کا ٹارگٹ پورا کریں گے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پہلی دفعہ شہروں اور دیہات کی یکساں صفائی کا پروگرام لائے ہیں۔ صوبے بھر میں ستھرا پنجاب پروگرام کے آغاز پر خدا کا شکرادا کرتے ہیں۔نوازشریف ستھرا پنجاب پروگرام کے آغاز کا سن کربہت خوش ہوئے۔ محمد نوازشریف نے شہروں اور دیہات کے یکساں صفائی کے پروگرام کو سراہا۔ ہر شہر اور گائوں میں گھر گھر جاکر کوڑا اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گلی محلوں کی طرح سیاسی گند کو پاکستان سے صاف کرنا ضروری ہے۔ جلائو گھیرئو کی بار بار کال دی گئی پنجاب نے کان نہیں دھرا۔ کسی بھی شہر سے دو درجن سے زیادہ لوگ نہیں نکلے۔ لاہور میں جب کوئی نکلا ہی نہیں تو نظر کہا آئے گا۔ احتجاج کی ہر کال بری طرح پٹ گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بھی چار سال جلسے جلوس اور عوام کے ساتھ گزارے ہیں،کبھی گملا بھی نہیں ٹوٹا۔خود کو جمہوری کہنے والوں کے طریقہ کار بھی جمہوری ہونے چاہیے۔مریم نوازیا نوازشریف نے کبھی توڑ پھوڑ کی ہے یا کروائی ہوں، دور کسی کا بھی ہوں ملک تو میرا ہے۔ جب تک آپ جلسے جلوس کرتے رہے کس نے نہیں روکا۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ 9 مئی کو اپنے ملک ہی پر حملے کرنے والوں پر اب کوئی اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔ نہ ہی یہ پرامن ہیں اور نہ ہی احتجاج ہے،24نومبر کو احتجاج نہیں بلوے ہوئے۔ سی ایم ایچ میں ایک ہی جگہ پولیس اور رینجرز کے جوان زیر علاج تھے۔ احتجاج والوں کے ظلم و ستم کے بارے میں جو بتایا گیا وہ کم تھا ، ہسپتال جا کر زخمیوں کی حالت دیکھ کر دنگ رہ گئی۔پی ٹی آئی ورکرز نے ایس پی کو اکیلے گھیر لیا اور کیل والے ڈنڈوں سے ان کے سر پر زخم لگائے۔دنیا میں کہاں ایسے پرامن احتجاج ہوتا ہے۔ 2014سے ان کا کوئی بھی ایک پرامن دھرنایا احتجاج دکھادیں۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے والے ہمارے بھائی ہیں وہ ایسے نہیں کر سکتے ، غیور اور بہادر پٹھان محب وطن ہیں۔ غیرملکی لوگوں کو پیسے دیکر تشدد ، جلائو گھیرائو اور آگ لگانے کی ذمہ داری دی گئی۔ کے پی کے غیور عوام کا پیسہ دہشت گردوںکو دے رہے ہیں۔ پستول اور رائفل سے مسلح افراد نے پولیس والوں کو سامنے آکر گولیاں ماریں۔رینجرز اور پولیس جوانوں کے جنازے اٹھے دنیا نے دیکھے، ہزار بندہ مر گیا تو جنازے کہا ںہوئے؟۔ایک ہزار سے 500 ،500 سے 270 اور اب 12افراد کے مرنے پر آگئے ہیں۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے فرار کی ویڈیو دکھا دی، لوگوں کو مارنے کی ویڈیو کیوں نہیں بنائی۔ رینجرز، پولیس اہلکار یا کسی کی بھی جان گئی تو اس کا ذمہ داراڈیالہ میں بیٹھا قیدی ہے۔ کس نے کہا تھا کہ غلط کام کرو اور جیل میں جائوں۔ان کو کھل کر کھیلنے کی اجازت دی تو یہ خون کی ندیاں بہا دیں گے۔ ہسپتال میں رینجرز اور پولیس کے درجنوں جوانوں کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی ہیں۔پرامن احتجاج ایسے ہوتا ہے ، آپ کو شرم آنی چاہیے۔ ماسٹر مائنڈ جیل میں بیٹھا ہے ،اب اس سے جیل نہیں کاٹی جاتی۔ یہ دہشت گردوں کا گروہ ہے، سدباب کرنا ہوگا۔
Check Also
خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری
مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …
پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون
لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …
سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف
دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …
امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …
پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب
تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …
چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
