لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات وثقافت پنجاب عظمی بخاری کی کار کو لاہور کینال روڈ پرحادثہ پیش آیا ، صوبائی وزیر محفوظ رہیں ۔پارٹی ذرائع کے مطابق عظمیٰ بخاری کی کار کو حادثہ جی آراو سے پنجاب یونیورسٹی جاتے ہوئے جیل روڈ انڈر پاس کے نیچے پیش آیا ، صوبائی وزیر کے آگے والی کار ایک خاتون چلا رہی تھیں جن کے اچانک بریک لگانے سے تین گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں۔صوبائی وزیر خوش قسمتی سے حادثے میں محفوط رہیں تاہم ان کی گاڑی کو نقصان پہنچا ، عظمی بخاری پنجاب یونیورسٹی میں وزیراعلی کی سکالرشپ کی تقریب میں شرکت کیلئے جارہی تھیں ۔صوبائی وزیر پنجاب یونیورسٹی کے لیے متبادل گاڑی میں روانہ ہوگئیں ۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
