لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت کی جانب سے بجلی کی بچت کے لئے صارفین کو انورٹر پنکھے فراہم کرنے کے میگا پراجیکٹ میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے انورٹر پنکھے فراہم کرنے کا کیس بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سامنے پیش کرنے کافیصلہ کیا ہے ۔ انورٹر پنکھے فراہم کرنے کا کیس لیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری سے مشروط ہے، بورڈآف ڈائریکٹرز کی منظوری سے لیسکو چیف اور نیکاکے درمیان معاہدہ ہو گا۔معاہدے کے مطابق صارفین کو انورٹر پنکھے فراہم کئے جا سکیں گے،انورٹر پنکھے خریدنے یا نہ خریدنے کا فیصلہ صارفین کا ہو گا،وفاق نے لیسکو سے صارفین کے بلوں کا 3 سالہ ریکارڈ طلب کیا تھا۔دستاویزات کے مطابق ریکارڈکی بنیادپرصارفین کو انورٹر پنکھے دیئے جائیں گے، ملک بھر میں 8کروڑ پنکھوں کو تبدیل کرنے کی منصوبہ بنایا گیا،8کروڑ پنکھے تبدیل کی وجہ سے سالانہ 5ہزار میگاواٹ بجلی کی بچت ہو گی۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
