Breaking News
Home / صفحۂ اول / صائم ایوب 6ہفتوں تک انٹرنیشنل کرکٹ سے باہر

صائم ایوب 6ہفتوں تک انٹرنیشنل کرکٹ سے باہر

اوپنر اسکواڈ کے ہمراہ جنوبی افریقہ میں ہی قیام کریں گے، پی سی بی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے قبل جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز انجری کا شکار ہونے والے صائم ایوب 6ہفتوں کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ سے باہر ہوگئے۔گزشتہ روز کیپ ٹائون میں کھیلے جارہے میچ میں شارٹ تھرڈ مین بائونڈری پر گیند کا پیچھا کرنے کی کوشش کی، اس دوران بانڈری لائن کے قریب قومی ٹیم کے اوپنر صائم کا دائیں ٹخنہ مڑ جانے سبب انجری کا شکار ہوئے تھے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اوپنر کی ایم آر آئی رپورٹس میں فریکچر کی تصدیق ہوئی ہے جس کے باعث وہ 6ہفتوں تک انٹرنیشنل کرکٹ سے دور ہوگئے ہیں۔صائم ایوب جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں تاہم وہ ٹیم کے ہمراہ رہیں گے اور میچ ختم ہونے بعد اسکواڈ کے ہمراہ وطن واپس لوٹیں گے۔خیال رہے کہ انجری کے باعث اوپنر کو فوری طور پر دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر کردیا گیا ہے جبکہ انہیں فوری ہسپتال منتقل کرکے اسکین کروایا گیا تھا جس کی رپورٹ آج سامنے آئی ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar