Breaking News
Home / پاکستان / شیخوپورہ: دوران ڈکیتی لڑکی کیساتھ گینگ ریپ، 10مشتبہ افراد گرفتار

شیخوپورہ: دوران ڈکیتی لڑکی کیساتھ گینگ ریپ، 10مشتبہ افراد گرفتار

Test tube with blood sample for DNA test

شیخوپورہ 31 دسمبر (ڈیلی پاکستان آن لائن) شیخوپورہ میں دوران ڈکیتی لڑکی کے ساتھ ریپ کے کیس میں پولیس نے 10 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ڈی این اے سیمپل حاصل کر لیے۔

متاثرہ لڑکی کا ڈی اين اے بھی فرانزک کے ليے ليب بھيج ديا گيا ہے۔ پولیس نے دعویٰ کيا ہے کہ رپورٹ آنے کے بعد ملزمان قانون کی گرفت ميں ہوں گے۔

فتح پور گاؤں کے قریب 18 سالہ لڑکی کو 3 ڈاکو گینگ ریپ کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہوگئے تھے۔ ڈاکوؤں نے دوران ڈکيتی والدین اور بھائی بہن کو باندھ کر ان کی موجودگی میں لڑکی کا گینگ ریپ کیا تھا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ تھانہ فاروق آباد کی حدود میں دو روز قبل اس وقت پیش آیا جب متاثرہ خاندان خانقاہ ڈوگراں میں ایک شادی میں شرکت کے بعد تقریباً شام 7 بجے رکشے کے ذریعے واپس آ رہا تھا,

ڈاکوؤں نے ان افراد کو راستے میں روکا اور اسلحے کے زور پر متاثرہ لڑکی کے والد، والدہ، بھائی اور کزن کو باندھ ديا اور پھر اسے قريبي جھاڑيوں ميں لے جاکر اس کا گینگ ریپ کردیا۔ متاثرہ لڑکی کے ساتھ اس کی چھوٹی بہن کو بھی جھاڑیوں میں لے جایا گیا تھا۔

ڈاکو جاتے ہوئے متاثرہ خاندان سے نقدی اور موبائل فونز بھی لے گئے۔ پوليس نے فرانزک ٹيم کی مدد سے جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کرليے ہيں۔

آر پی او کے مطابق مصيبت زدہ خاندان گھر پہنچا اور پوليس کو اطلاع کی جس کے بعد تھانہ فاروق آباد ميں مقدمہ درج کرکے تفتيش شروع کردی گئی ہے۔

متاثرہ خاندان ککڑ گل کا رہائشی ہے اور گھر کا سربراہ بھٹے پر مزدوری کرتا ہے.

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar