Breaking News
Home / انٹر نیشنل / شمالی کوریا کے جرنیلوں سمیت دیگر شخصیات اور اداروں پر امریکی پابندیاں

شمالی کوریا کے جرنیلوں سمیت دیگر شخصیات اور اداروں پر امریکی پابندیاں

ہم اقتصادی پابندیاں لگانے سمیت مربوط انداز میں کام جاری رکھیں گے،محکمہ خزانہ
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن +این این آئی )امریکی محکمہ خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے شمالی کوریا اور روس پر نئی پابندیاں عائد کی ہیں جس کا مقصد پیانگ یانگ کی مالی سرگرمیوں اور ماسکو کے لیے اس کی فوجی مدد کو نشانہ بنانا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پابندیوں میں شمالی کوریا کے بینک، جرنیلوں اور دیگر حکام کے ساتھ ساتھ روسی تیل کی ترسیل کرنے والی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔ یہ امریکہ کا تازہ ترین اقدام ہے جس کا مقصد یوکرین میں روس کے فوجی آپریشن کے لیے شمالی کوریا کی حمایت کو روکنا ہے۔امریکی وزارت خزانہ نے ایک بیان میں واضح کیا کہ نشانہ بنائے گئے شمالی کوریا کے بینکوں میں گولڈن ٹرائینگل بینک اور کوریا منڈل کریڈٹ بینک شامل ہیں۔وزارت دفاع کے مطابق ان اہلکاروں میں شمالی کوریا کے جنرل بھی شامل ہیں جو پیانگ یانگ کی طرف سے روس میں یوکرین میں جنگی کوششوں میں مدد کے لیے تعینات کیے گئے ہزاروں فوجیوں میں شامل ہیں۔بیان میں آسٹریلیا، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، جنوبی کوریا، نیوزی لینڈ اور برطانیہ نے کہا کہ ہم اقتصادی پابندیاں لگانے سمیت مربوط انداز میں کام جاری رکھیں گے تاکہ روس اور شمالی کوریا کے درمیان تعاون کے خطرے کا جواب دیا جا سکے۔قابل ذکر ہے کہ روس اس بات کی تصدیق یا تردید نہیں کرتا کہ شمالی کوریا کی افواج اس کے شانہ بشانہ لڑ رہی ہیں۔پیانگ یانگ نے ابتدائی طور پر فوجیوں کی تعیناتی کی خبروں کو جعلی خبر قرار دے کر مسترد کر دیا تھا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar