لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ٹیکس ایڈوائزرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ شرح سود میں کمی سٹاک مارکیٹ میں تیزی کی بڑی وجہ ہے ،اسی کی وجہ سے پیسے کا بہا ئوسٹاک مارکیٹ کی طرف زیادہ ہوا،بینکوں سے فکسڈ آمدن کے پیسے کا بڑا حصہ بھی سٹاک مارکیٹ کی جانب آیا جس نے مارکیٹ میں اضافے کو جنم دیا،ایف بی آر کے نوٹسز ، ایس آر اوز ٹیکس دہندگان کا مقدر بن چکے ہیں لیکن اب اس روایت کو بدلنا ہوگا ۔ایسوسی ایشن کے صدر میاں عبدالغفار اورجنرل سیکرٹری خواجہ ریاض حسین نے ٹیکس بار کے وفد سے گفتگو میں کہا کہ حکومتی جتنی خوشی سٹاک ایکسچینج کے اوپر جانے پر منا رہی ہے اتنی ہی خوشی تب بھی منانا چاہیے تھی جب ٹیکس دہندگان نے 94415 ارب دے کر ٹیکس اہداف کو پورا کیا وہ ٹیکس دہندگان بھی مبارکباد کے مستحق تھے لیکن حکومت نے ان کی کوئی تحسین نہیں کی ۔ انہوں نے کہا کہ بر ملا کہتے ہیں کہ ایف بی آر کی وجہ سے ٹیکس نیٹ میں اضافہ نہیں ہو رہا جس کی وجہ سے اس محکمے کا خوف و ہراس پھیلانا ہے ، ٹیکس دینے والے ٹیکس نہ دینے والوں سے کہہ رہے ہیں اچھا ہے آپ چور راستہ اختیار کر لیتے ہیں لیکن ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں ، مارکیٹ میں پھیلی ہوئی اس منفی فضا کا ذمہ دار کون ہے اس کا تعین ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ13ہزار ارب کا پہاڑ جیسا ٹیکس ہدف موجودہ حالات میں پورا ہونا ممکن نہیں آتا ۔ سب سے پہلے ایف کے سٹرکچر میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے اور اس کی مانیٹرنگ کے لئے کڑا نظام لایا جائے ۔
Tags #CMPunjab #FBR #FPCCI #KPRA #KSE #LCCI #PM #PRA #SRA #Traders
Check Also
پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون
لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …
سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف
دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …
امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …
پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب
تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …
چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …
حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری
وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
