لاہو ر(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی لاہور نے تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی پانچ مقدمات میں ضمانتوں پر سماعت 4جنوری تک ملتوی کر دی ۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے مغلپورہ زمان پارک اور جناح ہائوس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کے پانچ مقدمات کی سماعت کی ۔ شاہ محمود قریشی نے جیل سے ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔پولیس نے تمام مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں پیش کر رکھا ہے۔ دوران سماعت ایڈووکیٹ علی عمار نے کہا کہ سینئر وکیل بیرسٹرتیمور اور رانا مدثر گوجرانوالہ عدالت میں ہیں ،عدالت آج تاریخ دے دے آئندہ سینئر پیش ہو کر دلائل دیں گے۔جس پر عدالت نے شاہ محمود قریشی کے وکیل کو دلائل کے لیے آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے سماعت 4جنوری تک ملتوی کر دی ۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
