ماجد ،جمیلہ بی بی کی لاشیں مردہ خانے منتقل ، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)شاہدرہ کے علاقے فضل پارک میں میاں بیوی نے مبینہ طور پر گھریلو جھگڑے پر زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔ایدھی فائونڈیشن کے ترجمان کے مطابق شاہدرہ فضل پارک میں27 سالہ ماجد اور اس کی اہلیہ 25 سالہ جمیلہ بی بی نے مبینہ طور پر گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے زہریلی گولیاں کھا لیں جنہیں تشویشناک حالت میں میو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم دونوں جانبر نہ ہو سکے۔ پولیس کی قانون کی کارروائی کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس کے مطابق اہل خانہ کے بیانات کی روشنی میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
