نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن )اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے شام گیر پیڈرسن نے مطالبہ کیا ہے کہ شام کے خلاف عائد کردہ مغربی پابندیوں کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔ غیرملکی خبررساں اداسرے کے مطابق گیر پیڈرسن نے کہا شام میں سیاسی عمل شامی عوام کے لیے ضروری ہے اور یہ بھی ضروی ہے کہ شامی عوام یہ پراسس خود کرے۔ تاکہ سارے عوام کی نمائندگی ہو سکے اور تمام طبقات کو شامل کیا جا سکے۔انہوں نے انصاف کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہ جنگی جرائم میں ملوث تمام لوگوں کا احتساب کیا جانا چاہیے جنہوں نے دوران جنگ اور انسانی بنیادوں پر امداد کی تقسیم کے موقع پر جنگی جرائم کا ارتکاب کیا تھا۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
