دمشق (ڈیلی پاکستان آن لائن )یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کایا کالس نے زور دے کرکہا ہے کہ یورپی بلاک شام پر عائد پابندیاں فی الحال نہیں اٹھائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کالس نے مزید کہا کہ اجلاس میں زیر بحث مسائل میں سے ایک یہ ہے کہ کیا ہم مستقبل میں پابندیوں کے نظام میں ترمیم کرنے پر غور کر سکتے ہیں، لیکن یہ معاملہ فی الحال ایجنڈے میں نہیں ہے، لیکن ہو سکتا ہے کہ بعد میں ہونے والے اجلاسوں میں اس پر بات کی جائے گی۔ اس کے لیے دیکھا جائے گا کہ شام کی نئی انتظامیہ مثبت اقدامات اٹھا رہی ہے یا نہیں۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
