لاہور سے فتنہ الخوارج کے 7خطرناک دہشت گرد اسلحہ اور باروی مواد سمیت گرفتار کیے گئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی کی جانب سے پنجاب کے مختلف شہروں میں 200آئی بی اوز آپریشن کیے گئے جن میں 23 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائیاں لاہور، جہلم، سیالکوٹ، راولپنڈی، گجرات، میانوالی، سرگودھا، فیصل آباد میں کی گئیں، لاہور سے فتنہ الخوارج کے 7خطرناک دہشت گرد اسلحہ اور باروی مواد سمیت گرفتار کیے گئے ہیں، دہشت گردوں سے لاہور کے ایک اہم تعلیمی ادارے کے نقشے بھی برآمد ہوئے ہیں۔ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت عبدالرزاق، محمد اسماعیل، وجاہت علی، یوسف رضا، نسیم اللہ، نذر اللہ، ابوبکر، طارق، نسیم زمان، شاہد نواز وغیرہ کے نام سے ہوئی ہے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائیاں کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے، رواں ہفتے میں 9471 کومبنگ آپریشنز کے دوران 1033مشتبہ افراد گرفتار کیے، کومبنگ آپریشنز میں 21708افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
