لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سی ای او لیسکو شاہد حیدر کی زیر صدارت لیسکو افسران کی بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔فیلڈ میں حسن کارکردگی دکھانے پر 5ویں سرکل کے ایکسین گلبرک انجینئر محمد طاہر ،ایس ڈی او صوفیہ باد انجینئر محسن اسلام کو بہترین کارگردگی پر بیسٹ پرفارمنس ایواڑد دیا گیا ۔اس موقع پر سی ای او لیسکو شاہد حیدر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محنت سے کام کرنے والے آفیسر لیسکو کے ہیرو ہیں ان ہی کی وجہ سے لیسکو پاکستان کی سب سے بہترین کمپنی ہیں ۔ایکسین محمد طاہر ایس ڈی او محسن اسلام نے بیسٹ ایوارڈ ملنے پر اللہ کا شکر ادا کرنے کہ بعد سی ای او لیسکو شاہد حیدر ایس ای ففتھ سرکل محمد حسین ایکسین کوٹ لکھپت امجد ناگرہ کے مشکور ہیں جن کی سپر وین میں کام کر کے اس ایوارڈ کے مستحق ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ مزید دل لگا کر فیلڈ میں کام کرے گے تاکہ یہ اعزاز قائم رکھ سکے۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media
